ا
اقراء اردو ہائی اسکول سالار نگر کی اسکالرشپ امتحان میں نمایاں کامیابی۔
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی )
اقراء اردو ہائی اسکول سالار نگر کی اسکالرشپ امتحان میں نمایاں کامیابی۔ا ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر انصرام اقراء اردو ہائی اسکول سالار نگر کی طالبات نے فروری 2023 میں ہوئے مہاراشٹر اسٹیٹ اسکالرشپ امتحان میں نمایا نمبرات لیکر میرٹ لسٹ میں مقام حاصل کیا امسال فروری 2023 میں مہاراشٹر اسٹیٹ اسکالرشپ مقابلہ جاتی امتحانات میں جماعت پنجم کی طالبہ فاطمہ محمد آصف نے میری لسٹ میں 210واں مقام حاصل کیا اسی طرح جماعت ہشتم کی طالبات پٹیل فاطمہ سرفراز نے 132واں رینک و شیخ یسرا محمد جاوید 182 نمبر لے کر کامیاب ہوئیں۔ طالبات کی اس نمایاں کامیابی پر سوسائٹی کے صدر الحاج عبدالکریم سالار ، نائب صدر پرنسپل ڈاکٹر اقبال شاہ , اسکول کمیٹی کے چیئرمین ایس ایم ظفر , سوسائٹی کے سیکرٹری اعجاز احمد ملک ، ودیگر ممبران نیز اسکول ہذا کے صدر مدرس ڈاکٹر ہارون بشیر ، جملہ اسٹاف ممبران نے میرٹ میں مقام حاصل کرنے والی طلبات کو گل دے کر حوصلہ افزائی کی ۔ سوسائٹی کے صدر و تمام ذمہ داران نے اس موقع پر صدر مدرس ڈاکٹر ہارون بشیر و اسکالرشپ امتحان کے انچارج شیخ نور محمد نثار و تمام ہی تدریس کرنے والے اساتذہ کی ستائش کی و مبارکباد پیش کی۔
سوسائٹی کے صدر الحاج عبدالکریم سالار نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب یہی بچے بڑے بڑے عہدوں کے لئے ہونے والے امتحانات بھی نمایاں نمرات سے کامیاب ہو کر شہر ،قوم و ملت کا نام روشن کریں گے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں