src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> "یکساں سول کوڈ اور ہمارا لائحہ عمل" کے تحت اقراء تھیم کالج میں ایک اہم اجلاس۔ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 9 جولائی، 2023

"یکساں سول کوڈ اور ہمارا لائحہ عمل" کے تحت اقراء تھیم کالج میں ایک اہم اجلاس۔

 







"یکساں سول کوڈ اور ہمارا لائحہ عمل" کے تحت اقراء تھیم کالج میں ایک اہم اجلاس۔  



جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) مجلس مشاورت مہاراشٹر کی جلگاؤں شاخ کے زیر اہتمام کی  اقراء ایچ جے تھیم کالج اف ارٹس اینڈ سائنس مہرون جلگاؤں میں ایک اہم اجلاس  "یکساں سول کوڈ اور ہمارا لائحہ عمل"  اس حساس و سلگتے  موضوع پر رکھا گیا۔ جس کی صدارت  اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر  عبدالکریم سالار نے کی۔ مولانا قاضی مزمل الدین ندوی نے تلاوتِ کلام پاک سے آغاز کرتے ہوۓ  اغراض و مقاصد  پر بھی بڑے مدلل انداز میں روشنی ڈالی  بعد ازاں ماہرین نے  اس  سلگتے ہوئے معاملہ پر  اپنی اپنی رائے پیش کیں قاضی شہر مفتی عتیق الرحمن صاحب، شہر   کے مشہور وکیل ایڈوکیٹ عقیل اسماعیل، اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے سیکرٹری الحاج اعجاز ملک ،  محمد سمیع صاحب،  مفتی ہارون ندوی  نے بھی رہنمایانہ اظہار خیال کیا۔  صدارتی خطبہ اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر اور مجلس مشاورت کے رکن الحاج عبدالکریم سالار  نے پیش کیا سبھی  حضرا ت نے ایک ہی بات پر زور دیا کہ ہمیں صبر و تحمل سے کام لینا چاہیے ۔کسی  قسم کی ہنگامہ آرائی یا جلسے  جلوس سے بچتے ہوئے دستوری طریقہ پر اپنا اعتراض لاء کمیشن کے پاس درج کرنا چاہیے۔بہت سوجھ بوجھ و سنجیدگی  کے ساتھ ہم وطن بھائیوں کو اعتماد میں لے کر  یہ بات سمجھا نا چاہئے کہ یہ صرف مسلمانوں کا مسئلہ نہیں بلکہ یہ تمام مذاھب کے ماننے والوں کا مسئلہ ہے بڑی  ہی ہوشیاری  سےاپنا دفاع کرنا چاہیے نظامت کے فرائض افتخار سر نے بحسن  وخوبی انجام دییے۔   


       رسم شکریہ ڈاکٹر وقار شیخ نے ادا کیا ۔ شہر کے عمائدین، علماء کرام،حفاظ کرام، وکلاء حضرات،  ڈاکٹرس،  انجینیئرز ،   اسکول کے ہیڈ ماسٹرز ، اساتذہ اکرام و طلبہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔کامیابی میں ڈاکٹر چاند خان ، ڈاکٹر امین قاضی، ڈاکٹر عرفان، ڈاکٹر تنویر خان، ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف نے تعاون کیا ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages