مذمت ۔ مذمت ۔ مذمت ۔ مذمت
_مَنی پُور میں خواتین کے ساتھ ہوئے__ حیوانی سلوک کے خلاف
مالیگاؤں (راست)24 جولائی 2023 : بھارت کے شمالِ مشرق میں واقع ریاست مَنی پُور گزشتہ ڈھائی مہینوں سے جل رہی ہے. فرقہ پرست حامیوں کی مرکزی و ریاستی حکومت کی شہ پر پورے مَنی پور میں _اقلیتوں پر بربریت کا جو پہاڑ توڑا جا رہا ہے، اس سے پوری دنیا میں سب سے بڑی جمہوریت، بھارت کی شبیہہ مسنح ہوئی ہے._ طاقت کے نشے میں چُور فرقہ پرست اور شرپسندوں نے ان ڈھائی مہینوں میں اقلیتی کُوکی سماج کی جان مال کو بے پناہ نقصان پہنچایا ہے. اتنے طویل وقفے تک ہونے والے تشدد کی روک تھام میں نہ صرف ریاستی سرکار ناکام رہی بلکہ مرکزی سرکار بھی چُپّی سادھے رہی.
حَد تو تب ہوگئی جب اقلیتی سماج کی دو خواتین کے ساتھ حوانیت کی انتہا کر دی گئی. اُن خواتین کے ساتھ شرپسندوں کی بھیڑ نے اجتماعی آبروریزی کی اور اس کے بعد انہیں برہنہ کرکے نازیبہ حرکت کرتے ہوئے گُھمایا گیا. اس واقعے کی ویڈیو گزشتہ دنوں جب سوشل میڈیا وائرل ہوئی تو اس مُلک کا ہر دردمند دل تڑپ اُٹھا. حوانیت خیز اس واقعے نے پورے مُلک کو جِھنجھوڑ کر رکھ دیا. بی جے پی سرکار کا نعرہ "بیٹی بچاؤ... بیٹی پڑھاؤ..." گزشتہ نَو سالوں میں کھوکھلا ثابت ہوا ہے. کشمیر کی آصفہ ہو، ہارتھرَس کی بیٹی ہو، گجرات کی بِلقیس بانو یا قوم کی پہلوان لڑکیاں ہوں، مرکز کی بی جے پی سرکار ان مظلوموں کو انصاف دلانا تو دُور، زانیوں کی حمایت میں ہمیشہ کھڑی نظر آئی ہے.
ہم اس بات کی مذمت کرتے ہیں ہیں ۔
شیرہند ٹیپوسینا فاونڈیشن مالیگاؤں
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں