شیر میسور شہید ٹیپوسلطان ملٹی پرپز سوسائٹی کی انوکھی سرگرمی
"تانبہ پورہ علاقہ میں اجتماعی طور پر یو سی سی کی مخالفت ".
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی).شہر کی محنت کشوں کی آبادی جو اب تک بھی اپنا تعلیمی و معاشی معیار قائم کرنے اور مین اسٹریم میں داخل ہونے کے لئے دن رات محنت کر رہی ہیں اس تگ و دو میں خواتین بھی مردوں کے شانہ بشانہ اپنا تعاون ادا کررہی ہیں اس عام بستی میں یو سی سی سے متعلق رہنمائی کرنے اور اس سے متعلق آگاہی کے لئے یہاں کے سماجی فلاحی ادارے شہید ٹیپوسلطان ملٹی پرپز سوسائٹی کے زیر اہتمام ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں تفصیلی طور پر اس مجوزہ قانون سے متعلق رہنمائی کی گئی اس موقع پر ماہرین نے شرکاء کی ذہن سازی کی اور بذریعہ مکتوبات اپنی تحریری مخالفت درج کروائی جس میں ہزاروں خواتین و مردوں نے دستخط کیں اس موقع پر ارشد شیخ،پترکار شاعر تیلی،ضلع منیار برادری کے صدر فاروق شیخ ،تنظیم ہذہ کے نائب صدر خلیل الدین شیخ راجو بھائی شیخ ،مشتاق پنجاری شاہ رخ بابا،تبریز باغبان ،اسی کے ساتھ مکتوبات تحریر کرنے میں شاداب شیخ،کامل شیخ ،آصف پنجاری ،مجاہد شیخ ،آصف شیخ کا خصوصی تعاون رہا ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں