src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> 70 ہزار کروڑ کا گھوٹالہ کرنے والی این سی پی آخر کار بی جے پی میں شامل - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 4 جولائی، 2023

70 ہزار کروڑ کا گھوٹالہ کرنے والی این سی پی آخر کار بی جے پی میں شامل

 












70 ہزار کروڑ کا گھوٹالہ کرنے والی این سی پی آخر کار بی جے پی میں شامل


تو کیا اب مالیگاؤں کی سیکولر عوام  این سی پی کو ووٹ دیں گی



      مہاراشٹر کی عوام پہلے بھی کسی حد تک واقف تھی کہ این سی پی لیڈران بدعنوانیوں میں ملوث ہیں لیکن اب 70 ہزار کروڑ روپے کی بدعنوانی آخرکار این سی پی میں بھی پھوٹ کا سبب بن گئی ای ڈی. اور سی بی آئی کے خوف نے این سی پی کو بھارتیہ جنتا پارٹی کا غلام بنا دیا جو این سی پی کسانوں. مزدوروں. دبے کچلے طبقے کیلئے کام کرنے کا دم بھرتی تھی آخرکار سرمایہ داروں کی فرقہ پرست پارٹی بی جے پی کے گٹھ بندھن ہی میں شامل ہوگئی.


     راشٹروادی لیڈران کے بھرشٹا چار کا سفر ایک دو دن کا نہیں بلکہ اس لمبی کہانی میں حسن مشرف کا نام آتا ہے جن کے گھر 3 مرتبہ ای ڈی کا چھاپہ پڑا اس فہرست میں آگے۔ نواب ملک. جینت پاٹل اور انیل دیشمکھ کے علاوہ اجیت دادا پوار کا نام بھی شامل ہے ان تمام اعلیٰ لیڈران کے کروڑوں کے بھرشٹا چار سے بچنے کیلئے آخر کار بھارتیہ جنتا پارٹی کی گنگا میں غوطہ لگا دیا.


    مقامی راشٹروادی لیڈران کا کانگریس پارٹی کو چھوڑ کر جانا بھی ایک کالا سچ ہے جس کی بنیاد میں آپکو یہ بد عنوانی ملے گی یہ تمام حالات مالیگاؤں شہر کی سیکولر عوام بغور دیکھ رہی ہے آنے والے اسمبلی الیکشن اور مہانگر پالیکا الیکشن میں ان باتوں کا کرارہ جواب مالیگاؤں کی عوام بھی دے گی۔ مقامی این سی پی لیڈران کو اس بات کا بھی جواب دینا پڑے گا کہ کیا اب بھی این سی پی سیکولر ہے. کیا آنے والے وقت میں مالیگاؤں شہر کی عوام کا سیکولر ووٹ بی جے پی کی جھولی میں لے جا کر ڈال دیا جائے گا. مقامی این سی پی لیڈران کو اپنا موقف واضح کرنا چاہئیے کیا وہ اب بھی سیکولر ہیں یا فرقہ پرست طاقتوں کے ساتھ چلے گئے ہیں.


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages