کانگریس صدر اعجاز بیگ نے کیا مدنی نگر و تڑوی نگر کا دورہ
گٹر کی نقاسی اور صفائی کے تعلق سے وارڈ کی عوام کے ساتھ جلد ہی پہنچے گے کارپوریشن
مالیگاؤں: 3 جولائی 2023 : وارڈ کے ذمہ داران کی تکلیفوں کو سنتے ہوئے کانگریس صدر اعجاز بیگ نے مدنی نگر و تڑوی نگر کا خصوصی دورہ کیا اس دورے میں وارڈ کے نوجوانوں سمیت خواتین نے بھی اپنی تکالیف اعجاز بیگ صاحب کو بتائی ایسے حالات دیکھ کر کانگریس صدر اعجاز بیگ صاحب نے تمام ذمہ داران سمیت خواتین سے کہا کہ ایک دو روز میں تمام لوگوں کو لیکر ہم کارپوریشن پہنچے گے اور آپ کی تکالیف کا سدباب کرنے کارپوریشن سے کروایا جائے گا میں دیکھ رہا ہوں کہ آپ یہاں کتنی تکلیفوں سے دن گزار رہے ہیں پہلے بھی میں نے اس علاقے کے پریشانیوں کی گونج سنی تھی کہ اپوزیشن کے لوگوں نے یہاں آکر اپنے اپنے طریقے یہاں کی عوام کو اشواسن دیکر گئے ہیں لیکن کسی نے یہاں کسی قسم کی کوئی توجہ نہیں دی.*
میں نے شہر میں اپنی پہچان کام کرنے اور کروانے کے طور بنائی ہے اور میں آپ کی تکلیفوں کو حل کرنے کی پوری جدوجہد کرو گا آپ لوگوں نے مجھے یہاں بلا کر اپنی پریشانی بتائی مجھے دکھ محسوس ہوا کہ آپ لوگ اس میں اپنا وقت گزار رہے ہو. میں وارڈ کے ذمہ داران کو وعدہ کرتا ہوں کہ آپ میرے شانہ بشانہ کھڑے رہے میں آپ کی پریشانیوں کو حل کرو گا.
اس موقع پر طیب خان صاحب. صابر بھائی ایس ٹی ڈی و وارڈ کے نوجوانوں میں عبدالاحد بھنگار والا. راشد بھائی. اسلم انصاری و دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں