src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> گندی سیاست کے خاتمے اور شہر کی ترقی کے لئے ایک عالم دین نہیں بلکہ علمائے کرام ، ائمہ کرام کی عملی میدان میں ٹیم ورک کے لئے ویلفیئر پارٹی آف انڈیا میں شمولیت - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 27 جون، 2023

گندی سیاست کے خاتمے اور شہر کی ترقی کے لئے ایک عالم دین نہیں بلکہ علمائے کرام ، ائمہ کرام کی عملی میدان میں ٹیم ورک کے لئے ویلفیئر پارٹی آف انڈیا میں شمولیت

 









گندی سیاست کے خاتمے اور شہر کی ترقی کے لئے ایک عالم دین نہیں بلکہ علمائے کرام ، ائمہ کرام کی عملی میدان میں ٹیم ورک کے لئے ویلفیئر پارٹی آف انڈیا میں شمولیت


 اعجاز شاھین مالیگاؤں


شہر عزیز مالیگاؤں کی ترقی ، نوجوانوں کی اندھ بھکتی اور گندی سیاست ، کارپوریشن میں لوٹ مار مچا کر بندر بانٹ کر رہے ناکارہ و بے حس لیڈران کے تعلق سے گذشتہ کئ مہینوں سے اپنی تحریر کے ذریعے شہریان مالیگاؤں ، علمائے کرام ، ائمہ کرام اور سرکردہ کچھ شخصیات کو اجاگر کرنے کی مسلسل کوشش کی گئی اور آج علمائے کرام ، ائمہ کرام کے ساتھ ساتھ مخلص نوجوانوں کا گروپ ویلفیئر پارٹی آف انڈیا میں شمولیت اختیار کر کے شہر عزیز مالیگاؤں کی گندی سیاست کو سدھارنے اور شہر کی ترقی اور بھارت دیش میں پھیلی غنڈہ گردی بدعنوانی اور جنگل راج جیسے سلگتے مسائل کو حتی الامکان سدھارنے کی کوشش کی جائے گی ۔ تمام ہی احباب مرد وخواتین بلا تفریق مذہب وملت کے ہمارے ساتھ ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے ساتھ ضرور جڑنے کی کوشش کریں تاکہ آنے والی نسلوں کو ناکارہ ، گندی سیاست کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ 

افسوس صد افسوس مسجد و میناروں کے شہر میں منشیات کی تجارت ، تعلیمی میدان ، ہاسپٹل لائن سے بچوں کے مڈے میل اور غریبوں کے اناج راشن کو ہڑپ کر جانا جیسی بدعنوانی بڑی زور وشور سے رواں دواں ہے جسے معیوب اور گناہ بھی نہیں سمجھا جا رہا ہے ۔ کچھ سوشل ورکر اور سرکردہ شخصیات بدعنوانیوں کے خاتمے کے لیے ہمت جٹاتی ہیں مگر انہیں بھی ڈرا دھمکا کر خاموش کر دیا جاتا ہے اور نہیں تو کسی بے جا جھوٹے کیس وغیرہ میں پھنسا کر جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈلوا دیا جاتا ہے ۔ اللہ تعالیٰ ایسے تمام لوگوں کو نیست نابود فرما دے جو بے گناہ لوگوں کے ساتھ ساتھ ان کے پریوار والوں کو بھی مسلسل پریشانی میں رکھے ہوئے ہیں ۔ اور ہر ایک کی بددعا حاصل کر رہے ہیں ۔اللہ تعالیٰ تمام مظلومین کی ہر طریقے سے مدد فرما ۔ آمین یا رب العالمین

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages