اشفاق باغبان سر کے والد محترم الحاج ابراہیم راج محمد باغبان چاندسروالے کی رحلت ۔
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) انجمن خدمت خلق کے زیر اہتمام جاری ایم ٹی پی اردو ہائی اسکول پالدھی کے موظف صدر مدرس اشفاق باغبان کے والد محترم الحاج ابراہیم راج محمد باغبان عمر 92 سال کا انتقال ہوگیا تدفین بہ روز پیر مورخہ 26جون کی شب میں بعد نماز عشاء اجنتا چوک کے نزدیک شہر کے قدیم قبرستان میں عمل آئی۔ گزشتہ ایک برس سے وہ بستر مرگ پر ہی مرحوم صوم و صلوٰۃ کے پابند ایمان دار پھل فروش کی حیثیت سے مارکیٹ میں مقام رکھتے تھے زندگی بھر محنت مشقت کرکے انہوں نے فرزند اشفاق باغبان کو اعلی تعلیم دلانے کے ساتھ ساتھ اعلی عہدہ پر منصوبہ بند طریقے سے فائز کیا اسی کے ساتھ دو معزور بیٹوں کےعلاج کے ساتھ زندگی بھر ان کو خود کفیل بنانے کی سعی میں لگے رہیں منظم طریقہ سے تمام اولاد بیٹے بیٹیوں و خاندان رشتہ داروں کو جوڑے رکھا۔انہی نقوش پر اشفاق باغبان سر قیادت سنبھالے ہوئے بھرے پرے خاندان کو اتحاد و اتفاق سے ایک جگہ سنبھالے رکھے ہوئے ہیں پسماندگان میں بیوہ کے ساتھ بیٹے بیٹیاں ناتی پوتی نواسے نواسیاں اور بھرا پرا خاندان ہے ہم اس دکھ کی گھڑی میں اشفاق باغبان سر کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کی بال بال مغفرت فرمائے ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں