src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> املنیر میں دو گروپوں کے درمیان پتھراؤ، 32 افراد گرفتار، 2 دن کا کرفیو - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 10 جون، 2023

املنیر میں دو گروپوں کے درمیان پتھراؤ، 32 افراد گرفتار، 2 دن کا کرفیو

 



  املنیر میں دو گروپوں کے درمیان پتھراؤ، 32 افراد گرفتار، 2 دن کا کرفیو



جلگاؤں: مہاراشٹر کے کئی اضلاع میں کشیدگی کے درمیان جلگاؤں ضلع سے بھی تشدد کی اطلاع ملی ہے۔ ضلع کے املنیر قصبہ میں دو گروپوں کے درمیان پتھراؤ کا واقعہ پیش آیا۔ درحقیقت دو سے تین نوجوانوں کے درمیان معمولی بات پر جھگڑا ہوگیا حو بعد میں ہاتھا پائی میں بدل گیا اور یہ تنازعہ اتنا بڑھا کہ دونوں گروپوں کے درمیان پتھراؤ کی نوبت آگئی۔ اس میں کچھ گاڑیوں کو نقصان پہنچا اور تین پولیس اہلکار اور تین سے چار افراد زخمی بھی ہوئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے اور کشیدگی کا ماحول ہے۔


املنیر شہر کے جنجرگلی، جونا پاردھی واڑہ اور صراف بازار علاقوں میں جمعہ کی رات 10 بجے دو گروپوں کے درمیان پتھراؤ شروع ہوا۔ تاجروں کا رہائشی علاقہ ہونے کی وجہ سے اس وقت تاجروں میں خوف کی فضا ہے۔ ڈویژنل پولیس افسر سنیل نندوالکر، اے پی آئی راکیش سنگھ پردیشی کی قیادت میں پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے بروقت مداخلت کرتے ہوئے معاملہ کو ختم کرایا۔


اس کے ساتھ ہی  پتھراؤ کرنے والے  دونوں گروپوں کے  32 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ سینئرز کو واقعہ کی اطلاع دینے کے بعد پولیس نے جلگاؤں سے ایک اضافی ٹیم کو بلایا۔ اس کے ساتھ ہی ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ایم راج کمار نے افسران کو امن و امان برقرار رکھنے کی ہدایت دی۔ اور ملزمان کے خلاف کاروائی کآ حکم صادر کیا اور ساتھ ہی امن برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔ اسی دوران ایل سی بی کی ٹیم نے بھی انٹری کرلی۔ 


حکام نے دو گروپوں کے درمیان رات کو ہونے والے پرتشدد واردات کے پیش نظر املنیر شہر میں دفعہ 144 کے تحت کرفیو نافذ کر دیا ہے۔ کرفیو نافذ کرنے کے احکامات 10 جون بروز ہفتہ صبح 11 بجے سے 12 جون کی صبح 11 بجے تک نافذ کیے گئے ہیں۔ شہر میں امن و امان کی بحالی اور معمولات زندگی کو برقرار رکھنے کے لیے ضلع مجسٹریٹ کیلاس کدلگ نے ضابطہ فوجداری 1973 کی دفعہ 144 کے تحت کرفیو نافذ کرنے کا حکم دیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages