بی زیڈ جونیئر کالج بھساول میں اختر غلام رسول و تقدیس رفیق شیخ کا اعزاز ۔
جلگاؤں ( عقیل خان بیاولی ) اردو ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر انتظام جاری بہادر شاہ ظفر ہائی اسکول و جونیئر کالج بھوساول کا سال رواں میں ہوۓ ایچ ایس سی اسٹیٹ بورڈ امتحانات میں اردو زبان دانی مضمون میں 94فیصد نمبرات لیکر ناسک ڈیویزنل بورڈ میں سبجیکٹ میرٹ لسٹ میں اول مقام حاصل کرنے والی ہونہار طالبہ تقدیس رفیق شیخ و اردو زبان دانی مضمون کی درس و تدریس کرنے والے محنتی استاد اختر غلام رسول ان دونوں کا سرٹیفکیٹس و مومنٹو دیکر ادارے کی طرف سے اعزاز کیا گیا عیاں رہے کہ تقدیس رفیق شیخ کا شمار پہلے ہی سے ذہین طلبہ میں ہوتا ہے اسی طرح معاون معلم اختر غلام رسول بھی ادارے کے سینیٹر اساتذہ میں سے ہیں گزشتہ کم و بیش ڈیڑھ دہائی سے وہ اردو زبان دانی مضمون کی عرق ریزی سے شعبہ جونیئر کالج میں درس و تدریس کر رہے ہیں ادارے کے زیر اہتمام دہم و دو از دہم جماعتوں کے نتائج ہمیشہ بہتر ہی رہتے ہیں۔ اس موقع پر اسکول انتظامیہ کے عہدیداران ایڈوکیٹ احتشام ملک، ڈاکٹر حمید، عاشق خان سیٹھ، یوسف بھانجہ، ایوب سر، پرنسپل اسلم بیگ و دیگر شخصیات موجود تھیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں