مالیگاؤں شہر ایم ایل اے مفتی اسماعیل قاسمی کے نام کھلا خط
عزت مآب محترم عالی جناب مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی صاحب ! رکن قانون ساز اسمبلی مہاراشٹر برائے مالیگاؤں
شہر کے تمام پاور لوم مزدور بھائیوں کی طرف سے انتہائی ادب و احترام کے ساتھ
!السلام وعلیکم
ہمارا شہر مالیگاؤں مسجد میناروں کا شہر کے ساتھ ساتھ لوم اور علوم کے شہر کے نام سے بھی مشہور ہے ۔
ہمارے شہر کی بنیادی صنعت پاور لوم کے مالکان یعنی کارخانہ داروں کے مسائل کے حل کے لیئے آپ ہمیشہ سے ھی متحرک رھے ۔ ھیں ۔ جس کی ہم سراہنا بھی کرتے ہیں ۔
لیکن ؛
افسوس کے اس صنعت کا دوسرا پہیہ یعنی پاور لوم مزدور آپ کی نظر کرم سے محروم ہیں ۔
اگر آپ کے چاہنے والوں میں 12 / 10 سیٹھ ھیں تو ہزاروں مزدور بھی ہیں ۔ جو آپ ھی کو اپنا قائد و رہنما مانتے ہیں ۔ اور الحمدللّٰہ آپ عالمِ دین بھی ھیں ۔ اور ہم نے سنا ھے کہ غریبوں سے ہمدردی اللّٰہ تعالیٰ کو بھی پسند ھے ۔
اس تحریر میں ہم ہمارے کُچھ تھوڑے سے مسائل آپ کے گوش گذار کر رہے ہیں ۔ اِس اُمّید پر کے آپ ضرور توجہ فرمائینگے۔
( 1 ) ہم پاور لوم مزدوروں کو مزدوری بہت کم دی جاتی ھے ۔ جس کی وجہ سے ہم کو طاقت سے ذیادہ یعنی 8 لوم کی بجائے 14 / 15/ 16 لوم بھی اکیلے چلانا پڑ رہا ھے ۔ جس کی وجہ سے اکثر مزدور جلدی ھی کمزور اور کئی قسم کی دائمی بیماریوں کا شکار ہو جاتے ہیں ۔ شہر کے کارخانہ دار سیٹھ حضرات سے آپ کے اچّھے مراسم ہیں ۔ اگر انسانی ہمدردی کے ناطے اپنے اثر رسوخ کا استمال کرتے ہوئے آپ ہمارے لیئے تھوڑی سی مزدوری بڑھانے کا مطالبہ کریں گے تو انشاءاللہ آپ کی کوشش رائیگاں نہیں جائے گی ۔ ہم اور ہمارے پریوار کی لاکھوں دعائیں آپ کے ساتھ ہونگی ۔
( 2 ) کاروبار میں تیزی ھو یا مندی ہمیں مزدوری کم ھی ملتی ھے ۔ اور جب کبھی کارخانہ داروں کو منافع کم ہونے لگتا ھے تو یا تو وہ ڈیوٹی کم کر دیتے ہیں یا کُچھ دنوں کے لئے کارخانہ ھی بند کر دیتے ہیں ۔ ایسے میں ہمارے گھروں میں فا قہ کسی کی نوبت آجاتی ہے ۔ ہم چاھتے ہیں کہ ڈیوٹی کم یا بند کے وقت ہم مزدوروں کو بھی کُچھ نہ کُچھ گذارا بھتہ یعنی کھوٹی ملنا چاہیئے ۔
( 3 ) پاکی آدھا ایمان ھے ۔ اور ہمارے شہر کے اکثر کارخانوں میں طہارت خانہ نھیں ھے ۔ جب کہ مزدور کو 12 سے 13 گھنٹے کارخانے میں ہی گزارنا پڑتا ھے ۔
( 4 ) جمعہ کے روز اکثر کارخانوں میں سیٹھ حضرات پگار دینے میں بہت زیادہ دیر کرتے ہیں ۔ یہاں تک کہ کئی جگہوں پر تو نمازِ جمعہ کی اذان ھو رھی ھوتی ھے ۔ جب کے جمعہ کے روز مزدور کو اپنے گھر کی ذمّہ داریاں بھی زیادہ رہتی ہے ۔ اذان کے وقت پگار لے کر گھر جاکر نہا دھو کر نماز کے لیئے جانے میں اکثر دیر ھو جاتی ھے ۔
اس لیئے آپ شہر کے سیٹھ حضرات کا ذہن بنائیں کے پگار جتنا ھو سکے جلدی دے دیا کریں ۔
( 5 ) صرف منہ بولا جاتو مزدور ہونے کی وجہ سے ہم کوئی سرکاری درباری سہولت کا فائدہ نہیں حاصل کر پاتے ۔ ہمارے پاس کوئی انکم پروف نہیں ھوتا جس کی وجہ بینک یا فائنانشیل کمپنیوں سے ہمیں ضرورت کے وقت قرض وغیرہ لینے میں دشواری ہوتی ھے ۔ سرکار کی رعایتی اسکیموں کا فائدہ لینے کے لئے ہم خود کو پاور لوم مزدور ھیں ایسا ثابت نہیں کر پاتے ۔ آپ کارخانہ داروں کی طرف سے ہم اُنکے یہاں کام کرتے ہیں ایسا کوئی پروف دلوانے کیلئے کوشش کریں ۔
( 6 ) ہر ہفتے ہم کو لوم صاف کرنا جھاڑو لگانا پڑتا ھے لیکن لوم چلاتے چلاتے لوم صاف کرنا بہت مشکل ھو جاتا ھے ۔
اگر لوم صاف کرنے کو ایک الگ سے روزگار بنا دیا جائے تو بہت سارے لوگ جو لوم چلا نھیں سکتے وہ لوم صاف کرکے روزی حاصل کر سکتے ھیں ۔
( 7 ) ہم مزدور خود بھی اپنی تنظیم / یونین کے ذریعے اپنے حقوق کے لئے قانونی پیش رفت کرتے رہتے ہیں ۔ آپ اس پہلو سے بھی ہماری مدد فرمائیں ۔
( 8 ) شہر کے سیٹھ حضرات یعنی کارخانہ داروں کی میٹنگوں میں تو آپ کی شرکت بارہا بار دیکھی گئی ۔ کبھی ہم پاور لوم مزدوروں کی میٹنگ میں بھی آپ تشریف لائیں ۔ ہم آپ کا والہانہ استقبال کرنے کے منتظر ھیں ۔
۔۔ عرض گذار
۔ درج ذیل دستخط کندگان
یہاں کمیٹی کا سکّہ
۔ یہاں پر کم سے کم چار پانچ سو دستخط
۔
۔
۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں