فرام ہالی ووڈ ٹو حج
لاکھوں مسلمان فریضہ حج کی ادائی کیلئے سرزمین حجاز پہنچے ہوئے تھے۔جن میں ہر رنگ ونسل اور ہرعلاقہ و خطہ سے تعلق رکھنے والے لوگ شامل تھے۔عرفات میں وقوف کے بعدمزدلفہ کے کھلےمیدان میں پتھریلی زمین پرچٹائی بچھائے ایک نوجوان لیٹا ہوا تھا۔ہر ایک اپنے دھن میں مست۔جارمست۔کوئی کنکریاں چن رہاہےاورکوئی جمع بین الصلاتین میں مشغول۔کسی کو نہیں پتہ تھاکہ یہ شخص کون ہے۔ایک رپورٹر کی نظر پڑی۔ارے یہ چہرہ توجاناپہچانالگ رہا ہے۔اسےکہیں دیکھا ہے شاید۔ذہن پہ زور دیا تو ہالی ووڈ کی کئی فلموں کےمناظر دماغ کی اسکرین پہ نمودار ہوئے۔یہ امریکی اداکار یہاں کیسے؟
شاید اس کا ہم شکل کوئی اور ہوگا۔
"ایکسیور می سر! وٹ از یور نیم"
رپورٹر کے پوچھنے پر اس نوجوان نے کہا کہ Omar Laquon Regan۔
رپورٹر کے خیال کی تصدیق ہوگئی۔ یہ وہی ریگان ہے، جو جیکچن کے ساتھ rush hour 2 فلم میں جلوہ گر ہے۔ اس فلم کا ڈائریکٹر بھی یہی تھا۔
اس کے ساتھ Black Superman، Internet Dating، Life Is Hot in Cracktown، Strongmen سمیت کئی فلموں میں اداکاری کے جوہردکھانے والا۔ارے سر! آپ یہاں کیسے؟ "صرف اللہ کی توفیق اور اس کے بلاوے سے۔"
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں