src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> جلگاؤں میں" ایک دستخط" پرنسپل لاء کے مہم۔ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 27 جون، 2023

جلگاؤں میں" ایک دستخط" پرنسپل لاء کے مہم۔

 







جلگاؤں میں" ایک دستخط" پرنسپل لاء کے  مہم۔



عقیل خان بیاولی جلگاؤں ۔


عمادین شہر نے مسلم پرسنل لاء  کی جگہ حکومت کی طرف سے اعلان کر دہ مجوزہ یکساں سول کوڈ کی نامنظوری کے لئے ایک مہم "ایک دستخط "شرعی قانون کے تحفظ کے لۓ شروع کی شہر قاضی مفتی عتیق الرحمن صاحب ،شہر عید گاہ قبرستان ٹرسٹ کے صدر عبدالوہاب ملک و سیکریٹری فاروق شیخ نے اپنے مشترکہ اعلامیہ میں عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ حکومت کے زیر غور یکساں سول کوڈ (UCC) جو ہمیں منظور نہیں ہے اس کی مخالفت درج کرنے اور مسلمانوں کے پرسنل لاء کو قائم رکھنے و تحفظ کے لئے احتجاج درج کریں تاکہ صدیوں سے چلے آرہے مسلمانوں کے پرسنل لاء میں کسی قسم کی مداخلت نہ ہو ساتھ ہی ہمارے ملک کے آئین نے ہمیں جو مخصوص اختیارات دۓ ہیں ان میں کسی قسم کی مداخلت یا ترمیم نہ کی جائے اس بابت کامکتوب شہر عید گاہ قبرستان ٹرسٹ کے دفتر اجنتا چوک،اور منیار برادری کے دفتر جامع مسجد کامپلیکس پر دستیاب  ہے ہمیں اپنا احتجاج درج کرنے کے لئے ایک دستخط و  نام پتہ درج کرکے مورخہ ١٠جولائ تک  جمع کرنا ہے یہ مکتوب ممبر سیکریٹری لاء کمیشن آف انڈیا کے نام منسوب ہے جس کے ذریعے مطالبہ کیا گیا ہے کہ بھارت کے آئین میں ترمیم نہ ہو ہم بھارت کے شہریان پرسنل لاء کی وسعت و بلاغت پر اعتماد رکھتے ہیں، یکساں سول کوڈ کی مخالفت کرتے  ہیں کیونکہ بھارت کثیر مذاہب و ثقافت والا مہذب ملک ہے یہاں کئ مزاہب کے لوگ  رہتے بستے ہیں اور یہی اس کی خصوصیات ہیں ہمیں یکساں سول کوڈ نامنظور ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages