ڈاکٹر نورالدین ملاجی کو لوک راجہ راجرشی چھترپتی شاہو مہاراج سماج بھوشن ایوارڈ سے نوازا گیا
کاسودہ تعلقہ ایرنڈول ( فرید ملاجی)
سماجی کارکن اور سینئر صحافی ڈاکٹر نورالدین ملاجی کو دھولے میں چھترپتی شاہو مہاراج جینتی کے موقع پر دھولیہ میں لوک راجہ راجرشی چھترپتی شاہو مہاراج ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ہیومن رائٹس سیکورٹی کونسل فارم گورکھ دیور، رائبہ کثیر مقصدی تنظیم دھولیہ کے صدر ایڈوکیٹ راکیش پاٹل، کنوینر پروگرام آفیسر پرمود پاٹل کی موجودگی میں اعزاز سے نوازا گیا۔
ڈاکٹر نورالدین ملاجی کو یہ 77 واں ایوارڈ ملا ہے۔
یہ ایوارڈ ان کے سماجی کاموں کا اعتراف ہے۔ وہ مصیبت زدہ لوگوں کے دکھوں کو دور کرنے کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہتے ہیں۔ مقابلوں کا انعقاد کرکے طلبہ میں تعلیم کا ذوق پیدا کرنا اور مختلف پروگراموں کا انعقاد کرکے ایک طرح سے عوام کی مدد کرنا،ان کے فلاحی کام بہت سی تنظیموں کو ان کو ایوارڈ دینے کی ترغیب دیتی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں