src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> ممبئی کے میرا روڈ میں 56 شخص نے اپنی ساتھی کی لاش کے 20 ٹکڑے کرکے شردھا والکر قتل کی یاد تازہ کردی۔ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 8 جون، 2023

ممبئی کے میرا روڈ میں 56 شخص نے اپنی ساتھی کی لاش کے 20 ٹکڑے کرکے شردھا والکر قتل کی یاد تازہ کردی۔

 


ممبئی کے میرا روڈ میں 56 شخص نے  اپنی ساتھی کی لاش کے 20 ٹکڑے کرکے شردھا والکر قتل کی یاد تازہ کردی۔   




ممبئی کے میرا روڈ علاقے میں ایک 56 سالہ شخص نے مبینہ طور پر اپنی 32 سالہ ساتھی کا بے رحمی سے قتل کرکے ثبوت مٹانے کے لیے دو کٹر کی مدد سے لاش کے 20 سے زائد ٹکڑے کر دئیے ۔ اس وحشیانہ قتل نے پالگھر کی رہائشی شردھا والکر کے بے رحمانہ قتل کی  یاد دلا دی، جسے گزشتہ سال دہلی میں اس کے ساتھی آفتاب پونہ والا نے قتل کر کے 35 ٹکڑوں میں کاٹ دیا تھا۔

نیا نگر پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا ہے اور اس سے مزید پوچھ تاچھ کر رہی ہے۔ ابتدائی تفتیش سے پتہ چلتا ہے کہ گھریلو تنازعہ کی بنیاد پر قتل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق، گیتا آکاش دیپ کوآپریٹیو ہاؤسنگ سوسائٹی، گیتا نگر، فیز-7 میں جے ونگ کے رہائشیوں نے بدھ کے روز فلیٹ نمبر 704 سے بدبو آنے پر پولیس فون کیا۔ اس کے بعد، نیا نگر پولیس اسٹیشن کی ایک ٹیم نے عمارت کا دورہ کیا، اور فلیٹ کے دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئی جہاں ایک خاتون کی بوسیدہ لاش ٹکڑوں میں پڑی ہوئی تھی۔ لاش سے تعفن آٹھ رہا تھا ۔ مقتولہ خاتون کی شناخت 32 سالہ سرسوتی ویدیا کے طور پر کی گئی ہے جو کہ یتیم ہے۔ پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کی اور اسے جلد ہی کالونی سے گرفتار کر لیا ۔

ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا کہ ویدیا 2014 سے فلیٹ میں منوج سہانی کے ساتھ رہائش پذیر تھی۔ سہانی راشن کی دکان پر کام کرتا تھا۔ پڑوسیوں نے پولیس کو بتایا کہ جوڑا ہمیشہ لڑتا رہتا تھا۔

"ابتدائی تفتیش سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ملزم نے شواہد کو ختم کرنے کے لیے لاش کے ٹکڑے کئے
 ۔ پولیس نے ملزم کو اس وقت حراست میں لیا جب وہ عمارت سے فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا،”  ڈپٹی کمشنر جینت بجبلے نے کہا۔ "4 جون کو اس بہیمانہ قتل کا ارتکاب کیا گیا تھا، اور ملزم نے دو کٹر بشمول ایک الیکٹرک کٹر کا استعمال کرتے ہوئے، لاش کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ دیا تھا۔ لگتا ہے جسم کے کچھ ٹکڑے غائب ہیں۔ ہمیں شبہ ہے کہ ملزم نے جسم کے ٹکڑوں کو مختلف علاقوں میں پھینک دیا ہے،" شری کانت پاٹھک، ایڈیشنل کمشنر آف پولیس، میرا-بھائیندر وسئی ویرار پولیس نے کہا۔ پولیس نے لاش کو کاٹنے کے لئے استعمال ہونے والا کٹر قبضے میں لے لیا ہے۔

ڈی سی پی بجبلے نے کہا، ’’ہم تعزیرات ہند کی دفعہ 302 (قتل) اور 201 (ثبوت کو تباہ کرنے) کے تحت مقدمہ درج کرنے والے ہیں۔ اس علاقے میں گزشتہ پندرہ دنوں میں خواتین کا یہ دوسرا بہیمانہ قتل ہے۔ گزشتہ ہفتے اتر بیچ کے قریب ایک خاتون کی بغیر سر کے لاش ملی تھی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages