src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> ممبئی میں مرکزی وزارت برائے اقلیتی امور کی خصوصی میٹنگ انعقاد پذیر..... - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 13 جون، 2023

ممبئی میں مرکزی وزارت برائے اقلیتی امور کی خصوصی میٹنگ انعقاد پذیر.....

 



ممبئی میں مرکزی وزارت برائے اقلیتی امور کی خصوصی میٹنگ انعقاد پذیر.....


صوفی نور العین صابری کی موثر نمائندگی، جلدہی عملی اقدامات کی یقین دہانی.....




ممبئی:۔ (راست) مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور اسمرتی ایرانی آج ممبئی کے سرکاری گیسٹ ہائوس سہیادری میں مسلم نمائندوں سے خصوصی ملاقات کرنے والی تھیں۔ لیکن نا گزیر وجوہات کی بناء پر وہ آنہیں سکیں۔ البتہ موصوفہ نے اقلیتی امور محکمہ کے اہم افسران کو اس میٹنگ میں شرکت کی ہدایت کی۔


جبکہ اس اہم میٹنگ میں شرکت کے لئے تنظیم اتحاد الصوفیاء کا ایک نمائندہ وفد صدر صوفی نورالعین صابری کی قیادت میں گذشتہ شب ہی روانہ ہوا۔ اور آج صبح سہیادری گیسٹ ہائوس مٹینگ میں شریک ہوا۔ واضح رہے کہ مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور کی نمائندگی اقلیتی محکمہ کے جوائنٹ سکریٹری سی پی ایس بخشی، شاہ نواز عالم جوائنٹ سیکریٹری نیز ایس پی سنگھ، ڈائریکٹر سینٹرل وقف بورڈ نے کی۔ جبکہ مسلم عمائدین کی جانب سے آل آنڈیا او بی سی آرگنا ئزیشن کے صدر شبیر انصاری اور آل انڈیا مسلم سماج کے صدر حیدر اعظم نے ان اعلیٰ افسران کی معاونت کی۔


غور طلب ہے کہ مذکورہ میٹنگ میں پورے مہاراشٹر سے پچاس سے زائد افراد شریک ہوئے۔ لیکن تنظیم اتحاد الصوفیاء کے جامع میمورنڈم کی ان افسران نے بر وقت ستائش کی اور میمورنڈم میں درج مطالبات ہی اس میٹنگ کا اہم موضوع بن گیا۔ تنظیم اتحاد الصوفیاء کے صدرصوفی نور العین صابری نے تحریری طور پر وقف املاک کے تناظر میں متعدد مطالبات کئے۔ جس میں خاص طو پر وقف املاک کا تازہ سروے کرنا ، وقف پراپرٹی پر کئے گئے ناجائز قبضہ جات کو ہٹانا، وقف بورڈ کا ضلعی صدر دفتر قائم کرنا وغیرہ شامل تھے۔ لیکن اس میں بر وقت تین اہم مطالبات بھی شامل کئے گئے۔ اس میں وقف املاک کے دستاویزات کو ڈیجیٹل کئے جانے، وقف بورڈ کی ایک خصوصی ڈیجیٹل لائبریری قائم کرنا جس میں حالیہ وقف قوانین، اور شرعی قوانین کی مکمل تفصیل ڈیجیٹل کئے جانے اور یہ تمام کام مسلم آئی ٹی پروفیشنلز کے ذریعے کئے جانے کا سنجیدہ مطالبہ کیا گیا۔ تمام ہی افسران نے ان تمام نکات و مطالبات کی ستائش کی اور صوفی نورالعین صابری کی مدللل و موثر نمائندگی پر اپنے مثبت رد عمل کا اظہار کیا۔ یہ بھی واضح رہے کہ سہیادری گیسٹ ہائوس میں ہوئی اس میٹنگ کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جو مالیگائوں کے معروف ماہر عملیات صوفی رمضان چشتی نے کی۔ مالیگائوں وفدمیں صوفی نور العین صابری، صوفی محمد رمضان چشتی الیاسی اور دیگر افراد شامل تھے۔ تنظیم اتحاد الصوفیاء نہ صرف ناسک ضلع بلکہ دھولیہ، جلگائوں، احمد نگر اور نندور بار اضلاع کے بھی اوقاف سے متعلق مسائل پر مرکزی اقلیتی امور محکمہ کے ان اعلیٰ افسران سے تبادلہ خیال کیا اس پر انہوں نے بہت جلد عملی اقدامات کئے جانے کی یقین دہانی کرائی۔


مذکورہ میٹنگ میں پونے، ناسک، ڈوژن کے علاوہ تھانے، رائے گڑھ کوکن کے تمام اضلاع سے مسلم نمائندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔


دوپہر دو بجے کے قریب یہ اہم میٹنگ اختتام پذیر ہوئی۔جس کی اطلاع تنظیم اتحاد الصوفیاء کے صدر صوفی نوراالعین صابری نے دی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages