مثبت سوچ اور تخلیقی صلاحیت سے کرئیر کا انتخاب کیجئے: شیخ اخلاق احمد
راویر (نامہ نگار) عکس شاہین فاونڈیشن راویر کے زیر اہتمام یک روزہ کرئیر گائیڈنس و تعلیمی رہنمائی کا پروگرام کامیابی سے ہمکنار ہوا۔اس پروگرام کا آغاز شفا ناز عبداللہ خان کی تلاوت سے ہوا۔مہمانان کا استقبال فاونڈیشن کے ذمہ داران سلیم سیٹھ،صادق سر اور فیروز خان سر کے ہاتھوں عمل میں آیا۔افتتاحی کلمات اویس خان سر نے ادا کیے۔ممبئی کے معروف کونسلر نیز کالم نگار شیخ اخلاق احمد نے کیرئیر کا انتخاب کیسے کریں؟ اس موضوع پر طلبا سے موثر و سیر حاصل گفتگو کی۔انھوں نے کے کہا کہ اپنے اندر تخیلقی صلاحیت پیدا کرے اور مثبت سوچ کے ساتھ کرئیر کا انتخاب کرے۔کرئیر کونسلر عارف محمد خان نے مختلف شعبہ جات سے طلبا کو آگاہ کرایا۔اسی کے ساتھ موٹیوشنل اسپیکر و نیشنل ٹرینر سید الطاف علی رہنما نے محنت،لگن اور یکسوئی سے پڑھائی افادیت پر روشنی ڈالی۔اس موقع پر امسال دو از دہم میں اول،دوم اور سوم آنے والے طلبا کی ٹرافی دے کر حوصلہ افزائی کی گئی۔تقاریر کے بعد سوال جواب کے سیشن میں مقررین نے طلبا کے سوالات کے اطمینان بخش جوابات دئیے۔نظامت کے فرائض آصف سر نے انجام دئیے۔معین سر کے شکر یہ پر پروگرام کا اختتام ہوا۔اس پروگرام طلبا کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔پروگرام کی کامیابی میں محسن سر،مزمل سر اور فاونڈیشن کے صدر و جملہ اراکین کا بھر پور تعاون رہا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں