src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> دعوت اسلامی ہند کی "شجرکاری عشرہ" مہم۔ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 28 جون، 2023

دعوت اسلامی ہند کی "شجرکاری عشرہ" مہم۔


 






دعوت اسلامی ہند کی "شجرکاری عشرہ" مہم۔


عاشقان رسولﷺ و رفیقان ماحولیات سے شرکت کی اپیل۔


عقیل خان بیاولی جلگاؤں ۔



بگڑتے موسمی توازن و گلوبل وارمنگ کے خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے اور ماحولیاتی نظام کے تحفظ کے لئے کوشاں عاشقان رسولﷺ کی تنظیم دعوت اسلامی ہند کے فلاحی شعبہ جی این آر ایف کے تحت گزشتہ چند برسوں سے قومی سطح پر اپنے رضا کاروں اور مختلف سماجی فلاحی اداروں کے تعاون سے  مسلسل کامیاب شجرکاری مہم جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ ہمارا ماحولیاتی نظام صاف ستھرا اور برقرار رہے مستقبل کی نسلوں کے لیے ہم آسانیاں فراہم کرسکے امسال بھی یہ مہم مورخہ ایک جولائی تا دس جولائی تک ملک گیر پیمانے پر چلائی جانے سے متعلق قومی مجلس مشاورت کے رکن یوسف عطاری صاحب نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ شجرکاری عشرہ مہم کا مورخہ ایک کو آغاز ہوگا جو دس جولائی تک چلینگی اس کے تحت لاکھوں شجرکاری کرنے اور اس کی مکمل نشوونما کرنے کا عزم ہے اسے  کامیاب بنانے اور عوام الناس کو اس سے جوڑنےاس سے متعلق عوامی بیداری کے لئے منصوبہ بندی کی جاچکی ہے جس کے تحت ہر ضلع میں رضا کار اجتماعت کے ذریعے،ذرائع ابلاغ سوشل،الیکٹرانکس و پرنٹ میڈیا،ہورڈینگس،ذاتی ملاقاتیں، اسی کے ساتھ ساتھ تحریک کے زیر اہتمام جاری دینی و عصری تعلیمی اداروں کے طلبہ کی مقامی سطح پر گلی محلوں میں بیداری ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا، رفیقان ماحولیات کو شریک کیا جاےگا مقامی خودمختاری ادارے ،اشخاص ، افسران، سماجی کارکن،کو شامل کیا جائے گا۔ گزشتہ چند برسوں سے تحریک اس مہم کو کامیاب طریقہ سے جاری رکھے ہوئے ہے اب تک قومی سطح پر ہم  الحمدللہ لاکھوں شجر ثمردار و سایہ دار تیار کر چکے ہیں لہٰذا امسال کی اس مہم کا آغاز ہوا چاہتا  ہے ہماری سبھی سے التماس ہے کہ اس مہم میں عملی طور پر شامل ہوتے ہوۓ کم از کم ایک پودا اپنے آنگن اپنی پسندیدہ جگہوں پر لگاکر مہم کو کامیاب بنانے اور گلوبل وارمنگ کے خطرات کو کم کرنے میں حصہ دار بنیں نیز ہمارے پیارے نبی آقا صلی اللہ علیہ وسلم کی شجرکاری والی اہم سنت ادا کرکے اجر و ثواب بھی حاصل کریں ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages