src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 25 جون، 2023

 





آٹھ لاکھ آبادی والا مالیگاؤں اب تک ضلع کیوں نہیں؟
مومن کانفرنس کے ساتھ میٹنگ میں عمران پرتاپ گڑھی نے مالیگاؤں ضلع،
نامکمل بنکر بھون، شہر کی خستہ حالی، ٹیکسٹا ئیل صنعت کی زبوں حالی جیسے
تمام مدوں کو پارلیمنٹ میں اٹھانے کا عندیہ دیا

مالیگاؤں:۔ آٹھ لاکھ کی آبادی والا شہر ابھی تک ضلع کا درجہ کیوں نہیں
حاصل کرسکا؟ 1983ء سے زیر تعمیر بنکر بھون اب تک نامکمل کیوں ہے؟500
کروڑسے زائد بجٹ رکھنے والی میونسپل کارپوریشن کے زیر نگرانی شہر کھنڈر
میں کیوں تبدیل ہوتا جارہا ہے؟ 900 کروڑ سے زائدسالانہ GST بھرنے کے
باوجود مالیگاؤں کی ٹیکسٹا ئیل صنعت کیوں دم توڑتی جا رہی ہے؟ ان تمام
سوالات کو اب ممبر پارلیامنٹ عمران پرتاپ گڑھی نے پارلیمنٹ کے مانسون
سیشن میں اٹھانے اور حکومت سے جواب طلب کرنیکا عندیہ مومن کانفرنس
مالیگاؤں کے ذمہ داران کو دیا۔
    موصولہ تفصیلات کے مطابق مومن کانفرنس مالیگاؤں کے صدر جمیل کرانتی
کی ایماء پر جنرل سکریٹری عبدالعلیم فیضی اور کارگزار صدر مولانا ایوب
قاسمی پر مشتمل ایک دورکنی وفد نے شاہ رخ خان کے پڑوس میں واقع بمبئی کی
ایک پانچ ستارہ ہوٹل میں عمران پرتاپ گڑھی سے بدھ کے روز انکے کمرے میں
ایک تفصیلی ملاقات کی اور شہر اور صنعت سے جڑے ہوئے مختلف مسائل کو انکے
سامنے پیش کیا۔ جسے سننے کے بعد عمران پرتاپ گڑھی نے حیرت کا اظہار کیا
اور ان تمام مسائل کو پارلیمنٹ کے ساتھ ساتھ مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ
ایکناتھ شندے کے ساتھ اٹھا نے کا وعدہ کیا۔ساتھ ہی ساتھ عمران پرتاپ گڑھی
نے یہ وعدہ بھی کیا کہ بنکر بازار میں نامکمل پڑے ہوئے بنکر بھون کی
تعمیر میں اگر فنڈ کی کمی ہوتی ہے تو وہ اسے اپنے ایم،پی فنڈ سے پورا
کرنے کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا وہ جلد ہی اس ضمن میں میونسپل کمشنر
کو ایک خط لکھیں گے۔
    دوران میٹنگ مومن کانفرنس نے عمران پرتاپ گڑھی کے مجوزہ لائبریری، جو
وہ قاضی شہر عبدالاحد ازہری اور مفتی ساجد اشرفی کے نام معنون کرنا چاہتے
ہیں،کے لئے ایک جگہ کی تجویز پیش کی اور متعلقہ کاغذات کے ساتھ زمین کی
سائز، نقشہ اور دوسری تفصیلات پیش کی۔مومن کانفرنس نے یہ بھی تجویز پیش
کی کہ زمین کی مناسب سائز کے پیش نظر اسی جگہ حاجی شبیر احمد غلام رسول
کے نام سے ایک ریڈنگ ہال بھی تعمیر کیا جاسکتا ہے۔ تمام تفصیلات دیکھ اور
سن کر عمران پرتاپ گڑھی نے اس پر اپنے نائب کو فوری کارروائی کا حکم دیا۔
     اپنی گفتگو کے دوران عمران پرتاپ گڑھی نے شہر کی سیاسی صورتحال کے
تعلق سے بھی مومن کانفرنس کے ذمہ داران سے معلومات حاصل کی۔ اسکے ساتھ ہی
انہوں نے اس بات کا وعدہ بھی دہرایا کہ وہ اپنے دھولیہ دورہ سے ایک روز
پہلے یا ایک روز بعد مالیگاؤں ایک مرتبہ پھر دورہ کریں گے اور شہریان سے
مل کر انکے مسائل جاننے کی کوشش کریں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages