src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> مہاراشٹر حکومت کی جانب سے مالیگاؤں اردو گھر میں ایک یک روزہ سیمنار بعنوان کیریئر گائیڈنس پروگرام منعقد کیا جارہا ہے. - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعہ، 2 جون، 2023

مہاراشٹر حکومت کی جانب سے مالیگاؤں اردو گھر میں ایک یک روزہ سیمنار بعنوان کیریئر گائیڈنس پروگرام منعقد کیا جارہا ہے.

 






مہاراشٹر حکومت کی جانب سے مالیگاؤں اردو گھر میں ایک یک روزہ سیمنار بعنوان کیریئر گائیڈنس پروگرام منعقد کیا جارہا ہے.




محکمہ ہنر،روزگار انٹر پرینیورشپ اور انوویشن  حکومت ِ مہاراشٹر اور گورمنٹ انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ اور الفلاح آئی ٹی آئی مالیگاؤں کے اشتراک سے ایک یک روزہ سیمنار بعنوان 

چھترپتی شاہو مہاراج کیریئر گائیڈنس پروگرام مورخہ 3 جون 2023 بروز سنیچر صبح 10 بمقام اردو گھر میں منعقدکیا جارہا ہے اس تقریب کا افتتاح عزت مآب مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب اور عزت مآب منسٹر دادا بھو سے صاحب کے ہاتھوں عمل میں آئے گا.  صدر تقریب عزت مآب عالیجناب پرفل ایم - واکڈے صاحب ( ) ہونگے جب کہ مہمان خصوصی میں 

تیگ بیر سنگھ سندھو صاحب (Sub-Divisional Police Officer) کے علاوہ 

محترم انیسہ تڈوی صاحبہ

 عالیجناب دنیش کمار  لوڈھا صاحب، ان صاحبان کے ساتھ ساتھ  معززین شہر، اسکول انتظامیہ کے ذمہ دار ہیڈ ماسٹرس، ٹیچرس اور اخباری نمائندے ہونگے. 


 اس پروگرام کے Keynote Speaker کی حیثیت سے 

 پروفیسر عمران جمیل صاحب اور محترم انجینیر شاہد  محمود صاحب

 (What is Next after 10-12 Exam Choice & Fields Career Oportunity)

 

پروفیسر امتیاز رفیق صاحب 

( موضوع برائے شخصیت سازی Personality Development)


محترم انصاری عبید اللہ صاحب ممبئی 


(موضوع برائے کا میاب Businessman بنے کے گر اور انٹر پرینیورشپ)

عبدالاحد محمد بشیر صاحب (آئی ٹی آئی میں  داخلے  اور روزگار کے مواقع) 

محترم پروفیسر اظہر جمیل صاحب (موضوع  How to face an Interview)


اس پروگرام کو بالخصوص دسویں پاس (جنہوں نے اس سال امتحان دیا وہ خاص)، گیارہویں، بارہویں گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹس کے لیے مالیگاؤں اردو گھر متسل مالیگاؤں ہائی اسکول عزیز کلو اسٹیڈیم کے سامنے  3 جون بروز سنیچر صبح 9 بجے رکھا گیا ہے ، طلبہ و طالبات اس پروگرام سے ضرور با ضرور فائدہ اٹھائیں.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages