src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> بھساول میں جی این آر ایف کی جانب سے مفت ٹھنڈے پانی کے اسٹال کا افتتاح - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 28 مئی، 2023

بھساول میں جی این آر ایف کی جانب سے مفت ٹھنڈے پانی کے اسٹال کا افتتاح

 






بھساول میں جی این آر ایف کی جانب سے مفت ٹھنڈے پانی کے اسٹال کا افتتاح 


جلگاؤں ( عقیل خان بیاولی):



 جلگاؤں: ان دنوں پورے ملک میں گرمی کا قہر جاری ہے جبکہ جلگاؤں ضلع کی گرمی کا عالمی ریکارڈ درجہ حرارت 45 ڈگری سیلسیس تجاوز کر چکا ہے  عوام گرمی سے بچنے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے ایسی شدت کی گرمی سے سخت پیاس بھی لگ رہی ہے اور راہگیروں کو بروقت ٹھنڈا اورمیٹھا پانی دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے آزمائش کا سامنا ہورہا ہے ۔ دعوتِ اسلامی ہند کے فلاحی شعبے جی این آر ایف یعنی غریب نواز ریلیف فاؤنڈیشن کے تحت پورے ملک میں مختلف مقامات  پر پانی کے اسٹال لگا کر راہگیروں اور مسافروں کو ٹھنڈا پانی تقسیم کیا جا رہا ہے چنانچہ ٹھنڈے پانی کاایک اسٹال شہر  بھساول میں محمد علی روڈ رضا ٹاور کے قریب لگایا گیا جس کا افتتاح بازار پیٹھ پولیس اسٹیشن  کے پی آئی  گائیکواڑ  کے ہاتھوں سے  عمل میں آیا اس موقعے پر دعوت اسلامی ہند مشاورت کے رُکن جناب  حاجی سلیم عطاری نے  شعبہ جی این آر ایف سے متعلق بتایا کہ اس شعبے کے تحت کورونا وباء میں ہزاروں کورونا زدہ لاشوں کو مذہبی روایت کے مطابق دفن کیا گیا غریبوں کو نقد رقم اور راشن کڈز تقسیم کیے گئے ساتھ ہی "پودا لگانا ہے درخت بنانا ہے" نعرے کے ساتھ ملک بھر  میں لاکھوں کی تعداد میں درخت لگائے جاتے ہیں سردیوں میں غریبوں اور ضرورت مند وں کو کمبل تقسیم کیے جاتے بھوکوں کو کھانا کھلانے جیسے کام بھی جاری ہیں اور آئیندہ بھی خیر خواہِ امت کے جذبے کے تحت جاری رہیں گے ان شاء اللہ اس موقع پر  حاجی  سلیم سیٹھ چوڑی والے ،سابق کونسلر ،صابر شیخ حاجی ماجد ،سید فاروق علی موجود تھے اس کام کو کامیاب کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے جلگاؤں ضلع صدر زبیر عطاری ،سعید عطاری،اظہر قادری،فريد عطاری،اور رفیق روشن وغیرہ نے کوششیں کیں ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages