src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> میکس اسٹیپس فاؤنڈیشن کی آفس پر مرتضیٰ سر کے ساتھ NEET کونسلنگ ایکسپرٹ سنجے مراٹھے صاحب کی آمد اور سراہنا - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 9 مئی، 2023

میکس اسٹیپس فاؤنڈیشن کی آفس پر مرتضیٰ سر کے ساتھ NEET کونسلنگ ایکسپرٹ سنجے مراٹھے صاحب کی آمد اور سراہنا

 





میکس اسٹیپس فاؤنڈیشن کی آفس پر مرتضیٰ سر کے ساتھ NEET کونسلنگ ایکسپرٹ سنجے مراٹھے صاحب کی آمد اور سراہنا



8 مئی بروز پیر کو بعد نمازِ مغرب میکس اسٹیپس فاؤنڈیشن کی آفس پر جے اے ٹی ہائی اسکول کے مرتضیٰ سر کے ساتھ NEET کونسلنگ ایکسپرٹ سنجے مراٹھے دونوں صاحبان تشریف لائے ۔ اور میکس اسٹیپس فاؤنڈیشن کے روح رواں رضوان بیٹری والا اور  NGO کے تمام ہی ذمہ داران کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور خوب دعاؤں سے نوازا ۔ میکس اسٹیپس فاؤنڈیشن کی جانب سے NEET میں شریک طلباء وطالبات ، سرپرست حضرات کے ساتھ ساتھ SRP جوانوں کو ویج پلاؤ ، پانی بوتل ، بیکری آیٹمس وغیرہ پیش کیا گیا اور ساتھ ہی ساتھ جے اے ٹی اسکول کے احاطے میں صاف صفائی کو لے کر رضوان بیٹری والا صاحب ہی کی نگرانی میں جراثیم کش دوا کا چھڑکاؤ ، گندگی کے ڈھیر کو اٹھا کر پاؤڈر وغیرہ کارپوریشن کے صاف صفائی والے عملے نے کام انجام دیے ۔ جس کی وجہ سے شہر عزیز مالیگاؤں کا نام ضلع ناسک ، مہاراشٹر کے علاوہ سارے دیش میں تعریف ہی تعریف سنائی دے رہی ہے ۔ کل رات سے ہی NEET کونسلنگ کے تمام ہی مقامی ذمہ داران ، رضوان بیٹری والا کے پاس مسلسل مبارکبادی اور شکریۓ کے فون جاری ہیں ۔ اور کل NEET امتحان کے بعد میکس اسٹیپس فاؤنڈیشن کی جانب سے صاف صفائی کے ساتھ ساتھ جو بھی کھانے پینے کے انتظامات کیے گئے تھے انہیں دیکھ کر طلباء و طالبات کے علاوہ سرپرست حضرات کا جو اطمینان بخش اور تشکر بھرا تاثرات کا دل کھول کر اظہار کیا ۔ اس سے یہ امید لگائ جا رہی ہے کہ آئندہ سال شرکاء امتحان کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ ہو گا ۔ ان شاءاللہ ۔۔۔ دونوں صاحبان کے تاثرات کے بعد رضوان بیٹری والا نے کھل کر کہا کہ میکس اسٹیپس فاؤنڈیشن کے ذمہ داران آئندہ بھی اس سے زیادہ اچھے انداز میں NEET  میں شامل طلباء و طالبات کی خاطر و تواضع کرے گی ۔ ان شاءاللہ ۔۔۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages