یادِ شہدائے اُحد و سیّد الشّہداء حضرت امیر حمزہ رضی اللہ عنہم
29 اپریل بروز سنیچر مالیگاؤں میں عظیم الشان شب نعت کا انعقاد
عالمی شہرت یافتہ نعت خواں قاری رضوان خان صاحب کی آمد
جن کے لہو سے اسلام کا چمن ہرا بھرا ہے وہ اسلام پر قربان ہونے والے اوّلین شہدا کی قربانیوں سے نسل نو کو روشناس کرانے کے لئے سوادِ اعظم اہلسنّت و جماعت کی عالمگیر تحریک سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں کے زیرِ اہتمام عظیم الشان شب نعت کا انعقاد 29/ اپریل 2023ء بروز سنیچر بعد نماز مغرب سے رات 10 بجے تک 60 فٹی روڈ، نندن نگر نیا اسلام پورہ مالیگاؤں میں کیا گیا ہے جسمیں عالمی شہرت یافتہ نعت خواں، بلبل باغ مدینہ، الحاج قاری محمد رضوان خان صاحب (پرنسپل ہاشمیہ ہائی اسکول ممبئی) اپنی مترنم و دلکش آواز میں نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ والہ وسلم پیش کرے گے جبکہ آل رسول حضرت مولانا سید محمد امین القادری صاحب قبلہ (نگراں سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں) کا ایمان افروز خطاب ہوگاـ عاشقان رسول و عاشقان صحابہ سے گذارش کی جاتی ہے کہ اس شب نعت میں شریک ہوکر فروغِ دین کے لئے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے جانثاران احد کی بارگاہ میں خراجِ عقیدت پیش کریں الداعی:- عالمی تحریک سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں