src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> میکس اسٹیپس فاؤنڈیشن اور SMBT ہاسپٹل ناسک کے ذمہ داران کی اہم میٹنگ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعہ، 28 اپریل، 2023

میکس اسٹیپس فاؤنڈیشن اور SMBT ہاسپٹل ناسک کے ذمہ داران کی اہم میٹنگ

 







میکس اسٹیپس فاؤنڈیشن اور SMBT ہاسپٹل ناسک کے ذمہ داران کی اہم میٹنگ



27 اپریل 2023 کو ایک اہم میٹنگ میں SMBT ہاسپٹل ناسک کے ذمہ داران نے میکس اسٹیپس فاؤنڈیشن کی حالیہ کارکردگی کو سراہا ۔ اور بھرپور یقین دلایا کہ آپ کے فاؤنڈیشن کے ذریعے جتنے بھی مریض کسی بھی بیماری کے لئے ہمارے ہاسپٹل میں ایڈمٹ ہوتے ہیں تو انتہائی نگہداشت اور کم خرچ میں اطمینان بخش علاج کیا جاۓ گا ۔ اور اگر جیون دائ میں علاج ہوتا ہے تو پھر بالکل بھی فری علاج و معالجہ کیا جائے گا ۔



میکس اسٹیپس فاؤنڈیشن کے چیئرمین رضوان بیٹری والا نے زور دے کر کہا کہ جیون دائ میں علاج ہونے پر بھی مریضوں سے ہزاروں روپیۓ ڈیمانڈ کرتے ہیں جس کی وجہ سے مریض کو دوہرا ٹینشن ہو جاتا ہے ۔ 



ایک بیماری کا اور دوسرا روپئے پیسے کا ۔ جیون دائ کے کچھ علاج کے پیکیج کم ہونے پر  مریضوں کو یہ کہہ کر کے جیون دائ میں نہیں بیٹھ رہا ہے ۔واپس کردیا جاتا ہے ۔ ایسے مریضوں کا علاج بھی ہم کر کے عوام کو دکھا سکتے ہیں ۔



لہذا جو احباب بھی علاج ومعالجہ میں زیادہ اخراجات کی وجہ سے پریشان ہیں ایسے تمام احباب خود بھی اور دوسروں کو بھی اپنی ہاسپٹل کی تمام فائلوں کے ساتھ میکس اسٹیپس فاؤنڈیشن کی آفس سے رابطہ کروا سکتے ہیں ۔ 



عنقریب مخیر حضرات کے توسط سے ایمبولینس کا بھی انتظام ہو جائے گا ۔ ان شاءاللہ تا کہ ہر عام و خاص افراد کو مزید پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔  شکریہ ۔۔۔۔۔ 

دابطے کے لئے ۔۔۔۔۔

9423181258

7276750146

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages