شہر عزیز مالیگاؤں کی کامیاب نمائندگی ۔۔۔۔
جس مذہب اسلام کے ماننے والوں کو ۔۔۔۔۔۔۔
اعجاز شاھین مالیگاؤں
الحمدللہ ثم الحمدللہ ہمارے شہر عزیز مالیگاؤں کے علمائے کرام ، بزرگوں ، نوجوانوں اور بچوں نے لاکھوں کی تعداد میں شامل ہو کر مالیگاؤں لشکر والی عید گاہ پر ( عید گاہ جاگنگ ٹریک کے درمیان ، غیر مسلم علاقوں سے ہوتے ہوئے غیر مسلم علاقے میں اور جب کہ ملک کے حالات انتہائی پیچیدہ اور کشیدہ موڑ پر ہوں ) نماز عید الفطر ادا کر کے انتہائی جرآت مند ، بہادری اور ایک صالح مذہب اسلام کے ماننے والوں کے طور پر ثبوت پیش کیا ہے ۔ میں ان تمام لوگوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
پولیس ڈیپارٹمنٹ ، انتظامیہ ، سوشل میڈیا اور پرنٹ میڈیا وغیرہ کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے یہ گزارش کرتا ہوں کہ آپ لوگ اس بہترین بھائی چارگی اور پر امن طریقے سے تہوار کے منانے کو ملک کے تمام دوسرے علاقوں تک ضرور پہنچا دیں کہ *جس مذہب اسلام کے ماننے والوں کو راستے سے پتھر اور تکلیف دہ چیزوں کو ہٹانے کا حکم دیا گیا ہے، ہر مزہب کے ماننے والوں کے ساتھ بھی اچھا برتاؤ کرنے کی تعلیم دی گئی ہے ، قدرتی آفات ، حادثات وغیرہ کے موقعوں پر بلا تفریق مذہب وملت لوگوں کی مدد کرنا اور حالات کتنے بھی کشیدہ اور خراب ہو جائیں کبھی بھی گھبرانے اور اللہ تعالیٰ کی ذات سے مایوس ، نا امید ہونے کی ضرورت نہیں ۔ بھلا وہ کیسے بلا وجہ پتھراؤ کر سکتے ہیں اور لوگوں کی جان و مال کو نقصان پہنچا سکتے ہیں* ۔
حالات بگڑنا ، دنگا و فسادات کا ہونا جیسے واقعات کے پیچھے گندی و ناکارہ سیاست کرنے والوں یا چند دنیاوی فائدے کے خاطر لوگوں کی جان و مال کو برباد کر دینے میں ان کا ہاتھ ضرور ہوتا ہے ۔ ڈپارٹمنٹ اور انتظامیہ کو سختی سے نگرانی کرنا چاہیے ۔ اور بے قصور لوگوں کو گرفتار کرنا اور بے قصور لوگوں کو سزا دینا یہ انتہائی نامناسب کام ہے ۔ اور دنگا فسادات برپاکرنے اور بھڑکانے والوں کو ثبوت کی بنیاد پر سزا ضرور دی جانی چاہئے ۔انصاف کرنے والا اللہ تعالیٰ ضرور ہر کسی کو دیکھ رہا ہے اور اسی بنیاد پر ہر کسی کے ساتھ انصاف کرے گا ۔ ہر ایک کو اپنے اپنے اعمال فکر کرنی چاہئے ۔ دنیاوی مفاد کے خاطر اپنی آخرت کو برباد نہیں کرنا چاہیے ۔
اللہ تعالیٰ ہمیں نیک اعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین ۔ ان شاءاللہ حالات میں ضرور سدھار آۓ گا
نوٹ : اس تحریر کو قومی و ملی فریضہ جان کر اگلش ہندی مراٹھی وغیرہ اخبارات و سوشل میڈیا پر زیادہ سے زیادہ شئیر کریں تاکہ اب بھی اگر بندگان خدا بیدار ہو جائیں تو ان شاءاللہ ہمارے ملک کی بہاریں ، بھائی چارہ وغیرہ واپس لوٹ سکتی ہیں ۔ اللہ تعالیٰ ہماری ہر طریقے سے مدد فرمائے ۔ ۔۔۔ *آمین یارب العالم
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں