میکس اسٹیپس فاؤنڈیشن کی افطار پارٹی قومی یک جہتی اور دونوں سماج کو جوڑنے کی ایک بہترین مثال
الحمدللہ 25 رمضان المبارک بروز پیر کو میکس اسٹیپس فاؤنڈیشن کی آفس قدوائی روڈ پر ایک افطار پارٹی اور طعام کا انتظام کیا گیا ۔ جس میں شہر عزیز مالیگاؤں کی معروف شخصیات مسلم و غیرمسلم ، سوشل ورکرس کے علاوہ علمائے کرام کی تعداد بھی موجود تھی ۔
افطار سے پہلے حافظ انیس جمالی صاحب کی اجتماعی دعا کا اہتمام کیا گیا ۔
اس مختصر پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن مجید حافظ عمران صاحب ( خطیب و امام سمکسیر مسجد ) سے شروع ہوا ۔ پروگرام کی صدارت اللہ رکھا کھجور والے صاحب نے فرمائی ۔
این جی او کا تعارف اور آیندہ کا لائحہ عمل حاضرین کے سامنے رضوان بیٹری والا نے پیش کیا ۔ اور تمام سوشل ورکرس کو مخاطب کرتے ہوئے واضح کیا کہ ہم لوگ سماج کے لئے ریڑھ کی ہڈی ہیں ۔ رات دن لوگوں کی خدمات کے لئے لگے رہتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ میکس اسٹیپس فاؤنڈیشن سے جڑ کر کام کریں گے ۔ اتحاد ہونے کی وجہ سے ایسا بہت سارا انسانیت بھرا کام انجام دیا جاۓ گا ۔ جس کے لئے آج وقت کی بہت ضرورت ہے ۔ اور آج تک کسی نے بھی انجام نہیں دیا نکھل پوار نے ذمہ داری کے ساتھ کہا مالیگاؤں شہر کے دونوں سماج کے سیاسی لیڈران لوگوں کو قریب آنے نہیں دیتے مگر میکس اسٹیپس فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے دونوں سماج کے لوگ ایک ساتھ نظر آئیں گے ۔اور ہر سماج کے لوگوں کی خدمات انجام دیں گے ۔ تمام حاضرین سے بھرپور حمایت کا اعادہ کیا ۔۔ ڈاکٹر اخلاق نے حاضرین کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنے تاثرات پیش کیے اور این جی او کے ساتھ مل کر کام کرنے کا اعلان کیا ۔
علمائے کرام میں حافظ خلیل احمد مظاہری ، حافظ سفیان جمالی ، قاری اشتیاق جمالی ، رفیق احمد جمالی ، قاری ابو عبید مظاہری ، ظہیر پینٹر ماسٹر عرفان ، ماسٹر الطاف ایوب حنیف عتیق اندوری سوڈا حافظ نورالامین انور بھائی کے علاوہ تشار پاٹل، رام داس بورسے، دیورے بھاؤ ، عارف بیگ وغیرہ سوشل ورکرس اور سرکردہ شخصیات موجود تھی ۔
نظامت کے فرائض اعجاز شاھین نے بحسن وخوبی انجام دینے ۔ شکریہ
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں