لیڈران کریڈٹ لینے میں مصروف ، ظہیر احمد پھلی والا نے ذاتی فنڈ سے وعدہ پورا کیا
مالیگاؤں : گذشتہ دنوں عائشہ نگر بسم اللہ نگر پکی کھولی کی عوام نے ظہیر احمد پھلی والے کو مدعو کرکے اپنی پریشانیاں بتائی جس میں باالخصوص روڈ پر بریکر نہ ہونے سے حادثات میں معصوم بچوں کے زخمی ہونے کی کئی واردات کا تذکرہ کیا ، اہلیان محلہ کی تکالیف کو دیکھتے ہوئے ظہیر احمد نے اپنے ذاتی خرچ سے جاوید ویڈیو کے سامنے سے جو روڈ صغیر ممبر کے گھر تک جاتا ہے اس پر بریکر اور عائشہ نگر چوک مین روڈ عرفات میڈیکل سے اہلحدیث مسجد مہاراشٹر سائزنگ کے کنارے تک جدید فائبر بریکر لگانے کی یقین دہانی کروائی تھی وعدے کو وفا کرتے ہوئے پانچویں چھٹے روزے کو بریکر لگوادیا ۔ یہاں یہ تذکرہ بے جا نہیں ہوگا کہ 2017 سے 2022 کی میعاد ختم ہونے کے بعد سے پورے مشرقی مالیگاؤں کو پرشاشک نظر انداز کررہا ہے عائشہ نگر بسم اللہ نگر جیسی گنجان آبادی والے علاقوں میں صاف صفائی تک کا فقدان ہے اور لیڈران سابق کارپوریٹرس نے عوامی مسائل سے یکسر نظر چرالی ہے فوٹو بیان بازی کریڈٹ لینے کی ہوڑ میں مصروف لیڈران کے منہ پر ظہیر احمد کا اقدام زناٹے دار طمانچہ ہے اس موقع پر اہلیان عائشہ
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں