src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> ایڈوکیٹ افروز صدیقی کا انتقال - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 16 اپریل، 2023

ایڈوکیٹ افروز صدیقی کا انتقال

 









ا


ایڈوکیٹ افروز صدیقی کا انتقال


گلزار اعظمی کی تعزیت، دعاء مغفرت کی اپیل



ممبئی کے مشہور سول کیسیس کے ماہر ایڈوکیٹ افروز صدیقی کا آج سہ پہر ساڑھے تین بجے مسیناہاسپٹل میں انتقال ہوگیا، انا للہ وانا الیہ راجعون
موصوف کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور کئی روز سے مسیناہاسپٹل میں زیر علاج تھے۔مرحوم ملی وسماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے،مہاراشٹر وقف بورڈ کے وکلاء کے پینل میں شامل تھے۔ آپ نے جمعیۃعلماء مہاراشٹر کی طرف سے کرونا وائرس سے وفات پانے والے مریضوں کی تدفین کے سلسلے میں باندرہ قبرستان میں تدفین کے لئے کامیاب پیروی کی۔سنی خوجہ قبرستان،کوکنی قبرستان،شیعہ خوجہ قبرستان میں تدفین کی اجازت دلائی۔اسی طرح آپ نے جمعیۃعلماء کی طرف سے کامیاب پیروی کرتے ہوئے یونانی ڈاکٹروں اور معاشی طور پر کمزور طبقات سے تعلق رکھنے والوں کی مہاوترن میں بھرتی کے مقدمات کی بامبے ہائی کورٹ میں پیروی کی اور کامیابی سے ہمکنار کیا۔
پسماندگان میں ایک بیٹا اور بیوہ شامل ہیں۔
ان کے انتقال پر جمعیۃعلماء مہاراشٹر قانونی امداد کمیٹی کے سکریٹری گلزار اعظمی نے غم و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملت کا بہی خواہ رخصت ہوگیا۔میں مرحوم کے لواحقین کے غم میں برابر کا شریک ہوں اور باری تعالیٰ سے دعا گوہوں کہ مرحوم کی بال بال مغفرت فرمائے،جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، سیئات کو حسنات میں تبدیل کردے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
ائمہ مساجد اور عامۃالمسلمین سے درخواست ہے کہ ماہ مبارک بالخصوص شب قدر میں مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کے لئے دعا کا اہتمام فرمائیں۔
گلزار احمد اعظمی،سکریٹری قانونی امداد کمیٹی جمعیۃعلماء مہاراشٹر

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages