کل بامسیف کے قومی صدر وامن مشرام کا مالیگاؤں میں ہنگامی دورہ اور ملکی مسائل پر خطاب
مالیگاؤں: (نامہ نگار ) مورخہ 2 مارچ 2023ء بروز جمعرات بوقت 1 بجے عظیم الشان تقریب منعقد کی گئی ہے۔ بمقام : نیشنل پیٹرولیم کے آگے مالیگاؤں حنفیہ سنیہ مدرسہ سے پہلے، الحرا اسکول کے پیچھے، اہلحدیث مسجد کے سامنے ، مسکن خالد انصاری کے بنگلے پر ملک کے نامور قومی و انسانیت نواز شخصیت با سیف کے بانی و صدر جناب وامن مشرام کی یاترا پورے بھارت میں جاری ہے اسی مناسبت سے موصوف مالیگاؤں تشریف لا رہے ہیں۔ جس میں ملک کے حالات اور شہری مسائل کے سدباب اور ورکروں سے خصوصی خطاب فرمائیں گے۔ اسی دن موصوف کا شایان شان استقبال بھی کیا جائے گا۔ بالخصوص موصوف ایک پریس کانفرنس بھی لیں گے۔ لہذا مقامی ذمہ داران نے شرکت کی گزارش کی ہے.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں