پیپل گاؤں کے فرقہ پرست پنڈلک شندے نے مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانےپر جمعیت علماء جالنہ نےکڑی کاروائی کا مطالبہ
"جمعیت علماء کے وفد نے پولیس سپرنٹنڈنٹ کو محضر پیش کیا"
جالنہ: مرکزی حکومت کی جانب سے اورنگ آباد کے نام میں تبدیلی کے فیصلے کے بعد رینو کائی پیپل گاؤں تعلقہ بھوکردن میں ایک فرقہ پرست اور شریر النفس پنڈلک ببن شندے نے مسلمانوں کے خلاف سوشل میڈیا پر مغلظات بکیں اور مسلمانوں سے سوشیل بائیکاٹ کا مطالبہ کیا اور ہندو برادری سے کہا کہ مسلمانوں سے ہرقسم کےمعاملات برتنے میں اجتناب سے کام لیں، اور یہ کہ مسلمان اپنے ملک سے محبت نہیں کرتے ہیں وغیرہ، اس پوسٹ کے آنے بعد علاقے میں میں بے چینی اور اضطراب کی کیفیت پیدا ہوگئی، نہ صرف مسلمانوں میں بلکہ امن پسند ہندوؤں نے بھی اس عمل کو ناپسند کیا اور اسے ماحول میں نفرت گھولنے پر محمول کیا، جبکہ مولانا عمران خان ندوی صدر جمعیت علماء ارشد مدنی تعلقہ بھوکردن نے مولانا سید نصراللہ حسینی سہیل ندوی کو خبر دی اور بتایا کہ پورے تعلقہ بھوکردن میں ہندو مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور بھائی چارہ کی فضا ہے سب لوگ آپس میں بغیر کسی اختلاف و افتراق کے مل جل کر رہتے ہیں لیکن اس فرقہ پرست پنڈلک شندے نے ادھر کے فضا کوخرابو مسموم کرنے کی ناپاک کوشش کی ہے، اس گندی حرکت پر ایکشن لیتے ہوئے جمعیت علماء ارشد مدنی ضلع جالنہ کے ذمہ داران نے پولیس سپرنٹنڈنٹ کو بتوسط اسسٹنٹ سپرٹینڈنٹ بوہرے صاحب کو محضر دیا جس میں سختی سے مطالبہ کیا گیا کہ اس شرپسند کے خلاف کڑی اور مناسب کاروائی کریں'اور کسی قسم کی رعایت نہ کی جائے تاکہ ضلع کا ماحول خوشگوار اور پرسکون رہے اور ان شرپسند عناصر پر قدغن لگے، بوہرے صاحب جو تعلقہ بھوکردن کے انچارج بھی ہیں_ نے جمعیت علماء کے ذمہ داران کو تیقن دیا اور کہا کہ آج ہی ہم ضروی کاروائی شروع کردی ہے اور ہم کسی کو ماحول کو خراب کرنے کی ہرگز چھوٹ نہیں دیں گے کل ہی وہاں جاکر مزید حالات کا جائزہ لیں گے، اس وفد میں مولانا سید نصراللہ حسینی سہیل ندوی صدر جمعیت علماء ضلع جالنہ، محمد ایوب خان جنرل سیکرٹری جمعیت علماء ضلع جالنہ، مولانا عیسیٰ خان کاشفی صدر جمعیت علماء شہر جالنہ، حافظ عبد السلام قریشی، حاجی محمد سلیم باوا، حافظ محمد ایوب انصاری، عبد الجبار، محمد سلیم انصاری و دیگر اراکین جمعیت موجود تھے، نیز پاردھ تعلقہ بھوکردن کے پولیس اسٹیشن میں بھی وہاں کے پی آئی کو محضر مولانا عمران خان ندوی اور ان کے ساتھیوں نے دیا ہے جن سینکڑوں کی تعداد میں لوگ موجود تھے اس کے علاوہ بھوکردن میں بھی جمعیت علماء کے ذمہ داران حاجی محمد اکرم قریشی نائب صدر جمعیت علماء، منا بھائی، فیصل چاؤش، جنید پٹھان، جمیل قادری وغیرہ نے مقامی تحصیل دار ساریکا کدم میڈم سے ملکر میمورنڈم دیا اور اور اس فرقہ پرست پنڈلک کے اقدام کی کڑی نندہ کی،
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں