src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> مالیگاٶں شہر کا اولین این جی او ” میکس اسٹیپس فاٶنڈیشن“ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعہ، 3 مارچ، 2023

مالیگاٶں شہر کا اولین این جی او ” میکس اسٹیپس فاٶنڈیشن“




مالیگاٶں شہر کا اولین این جی او ” میکس اسٹیپس فاٶنڈیشن“

محمد رضوان بیٹری والا کی ایڈیشنل کلکٹر سے خصوصی ملاقات
 



     مالیگاٶں(نامہ نگار) شہر کے منفرد عوامی خدمت گار جو عوام کی مختلف انداز میں خدمت کرنے میں اپنا ایک علٰحدہ مقام رکھتے ہیں۔ لوگ انہیں رضوان بیٹری والا کے نام سے جانتے ہیں۔ ایک متحرک،بے لوث اور بے غرض عوامی خدمت  گار جو اپنی بساط بھر غریبوں کی خدمت، ان کے دکھ درد کو دور کرنے کی ہر ممکن کوشش اور جدوجہد کرنے میں کبھی دریغ نہیں کرتے۔اب موصوف نے غیر سرکاری تنظيم یعنی این جی او کے ذریعے وسیع پیمانے پر عوام کی ہمہ جہتی مدد کرنے کا بیڑا اٹھایا ہیے۔ میکس اسٹیپس فاٶنڈیشن جناب رضوان بیٹری والا کا ایک دیرینہ خواب تھا جو اب شرمندہ تعبیر ہونے کو ہیے۔6 مارچ بروز پیر سہ پہر چار بجے قدواٸی روڈ واقع قرنطینہ میں اس کے صدر دفتر کا افتتاح ہونے جارہا ہیے۔



اس ضمن میں جناب محمد رضوان بیٹری والا بذاتِ خود شہر کے ممتاز افراد سے بالمشافہ ملاقاتیں کر رہے ہیں۔آج موصوف نےایڈیشنل کلکٹر محترمہ مایا پٹولے سے خصوصی ملاقات کرتے ہوۓاپنے این جی او سے واقف کرایا۔نیز انہیں افتتاحی تقریب کا دعوت نامہ پیش کرتے ہوۓ شرکت کی درخواست کی۔



ایڈیشنل کلکٹر صاحبہ نےمحمد رضوان بیٹری والا کو مبارکباد دیتے ہوۓ اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔



    واضح رہے کہ میکس اسٹیپس فاٶنڈیشن کے سربراہ نے آج ضلع بی جے پی کے صدر شری سریش نانا نکم سے مل کر افتتاحی تقریب میں شرکت کی گذارش کی۔


انہوں نے بھی اپنی رضا مندی کا اظہار کیا۔مالیگاٶں کی تحصيل دار محترمہ سیالی ساڑونکھےسے بھی آج کی ملاقات مثبت انداز کی رہی۔



جبکہ جمیعتہِ علما[ سلیمانی چوک] کے صدر حضرت مولانا مفتی آصف شعبان صاحب سے رضوان بھاٸی نے ملاقات کی اور موصوف سے افتتاحی تقریب میں شریک ہونے کی گذارش کی۔


حضرت مفتی صاحب اور دیگر ذمہ داران نے انتہاٸی مسرت کا اظہار کیا۔نیز اپنی دعاٶں سے نوازا۔


فاٶنڈیشن کے سربراہ کی فی الحال شہر کی ممتاز شخصيات سے ملاقات کا سلسلہ جاری ہیے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages