سارس کے دوست عارف پر ایف آئی آر درج، اکھلیش سے ملنا پڑا بھاری
امیٹھی میں سارس کے دوست عارف کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ یوپی کے ڈویژنل فاریسٹ آفیسر گوری گنج نے عارف کو نوٹس جاری کیا ہے۔ اسے 4 اپریل کو صبح 11 بجے سب ڈویژنل فاریسٹ آفیسر کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کرانے کے لیے پوچھ تاچھ کے لیے بلایا گیا ہے۔ اس نوٹس میں ان پر وائلڈ لائف پروٹیکشن ایکٹ کی دفعہ 2،9، 29،51 اور 52 کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔
آپ کو بتا دیں کہ 21 مارچ کو محکمۂ جنگلات کی ٹیم نے سارس کو عارف کے گھر سے اپنے قبضے میں لے کر رائے بریلی کے سماس پور برڈ سینکچری میں چھوڑا تھا، جسے بعد میں کانپور کے چڑیا گھر بھیج دیا گیا ہے۔
بتا دیں کہ امیٹھی ضلع کے جامو تھانہ علاقے کے منڈکھا گاؤں کے رہنے والے عارف کو تقریباً ایک سال پہلے کھیت میں ایک زخمی سارس پڑا ہوا ملا تھا۔ اس کی ٹانگ ٹوٹ گئی تھی۔ عارف اسے اپنے گھر لے آیا اور اس کا علاج کیا۔ مکمل صحت یاب ہونے کے بعد سارس نے جگہ چھوڑنے کے بجائے عارف کے ساتھ رہنے لگا تھا اور وہ عارف کے ساتھ ہی کھاتا پیتا تھا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں