src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> 'ویر ساورکر کی توہین برداشت نہیں کریں گے'، ادھو ٹھاکرے نے راہل گاندھی کو دی وارننگ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 27 مارچ، 2023

'ویر ساورکر کی توہین برداشت نہیں کریں گے'، ادھو ٹھاکرے نے راہل گاندھی کو دی وارننگ

 




 'ویر ساورکر کی توہین برداشت نہیں کریں گے'،   ادھو ٹھاکرے نے راہل گاندھی کو دی وارننگ




مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ اور شیوسینا (یو بی ٹی) کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے اتوار کو کانگریس لیڈر راہول گاندھی کو سخت وارننگ دی ہے۔ ٹھاکرے نے کہا کہ ان کی پارٹی ویر ساورکر کی توہین برداشت نہیں کرے گی۔ مالیگاؤں میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ٹھاکرے نے کہا کہ آپ نے بھارت جوڑو یاترا نکالی، اس دوران ہم بھی آپ کے ساتھ تھے، لیکن میں آپ کو کھل کر بتانا چاہتا ہوں کہ ساورکر ہمارے آئیڈیل ہیں اور ہم ان کی توہین برداشت نہیں کریں گے۔


ادھو نے مزید کہا کہ ساورکر جن اذیتوں سے گزرے وہ کوئی بھی برداشت نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہم جمہوریت کو بچانے کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں، ایسے بیانات نہ دیں جس سے شیوسینا اور کانگریس کے درمیان دراڑ پیدا ہو۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages