یوپی میں 9 ماہ قبل جس لڑکی کو اس کے والدین نے مردہ بتایا تھا وہ زندہ نکلی۔
یوپی : یوپی کے گوپی گنج سے ایک حیران کن معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں، تقریباً 9 ماہ قبل، جس لڑکی کو اہل خانہ نے پولس کے سامنے مردہ قرار دیا تھا، وہ زندہ نکلی۔ پولیس نے لڑکی کو گریٹر نوئیڈا سے زندہ برآمد کرلیا ہے۔ بتا دیں کہ 27 مئی 2022 کو سواری گاؤں میں ایک کنویں سے ایک نوجوان لڑکی کی لاش ملی تھی۔ جس کے بعد لڑکی کے والد نے لاش کی شناخت کر لی تھی۔ اس معاملے میں پولیس نے 2 نوجوانوں کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا تھا۔
ہفتہ کو ایک پریس کانفرنس میں پولیس سپرنٹنڈنٹ بھدوہی ڈاکٹر انیل کمار نے بتایا کہ اس پورے واقعہ میں لڑکی کے والدین کے خلاف جھوٹی شناخت اور غلط معلومات دینے کے الزام میں کئی دفعات میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ . فی الحال پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں