جامعہ عربیہ دارالعلوم محمدیہ کے سالانہ اجلاس مورخہ 16 /مارچ بروز جمعرات کی تیاریاں مکمل
پھلواری شریف پٹنہ مورخہ 10/مارچ 2023 (پریس ریلیز : محمد ضیاء العظیم قاسمی) جامعہ عربیہ دارالعلوم محمدیہ البا کالونی پھلواری شریف پٹنہ میں مورخہ 16 /مارچ 2023 بروز جمعرات بمطابق ٢٤ شعبان المعظم ١٤٤٤ھ بوقت بعد نماز مغرب ایک عظیم الشان اجلاس کا انعقاد کیا جائے گا جس میں 15 /حفاظ کرام کی سروں پر دستارِ فضیلت باندھی جائے گی ،اور ایک حافظہ کو ردا پوشی کی جائے گی، مفتی نور العظیم مظاہری (مہتمم جامعہ ہذا) نے یہ اطلاع دی کہ سالانہ اجلاس دستار بندی مورخہ 16 /مارچ بروز جمعرات کی تیاریاں مکمل کی جا چکی ہیں ،دور دراز سے تشریف لانے والے مہمانوں کے قیام کا بھی نظم ونسق ہے، اہل خیر خواتین و حضرات نے بڑھ چڑھ کر اس موقع پر تعاون پیش کیا ہے اور کر رہے ہیں ۔مولانا محمد ضیاء العظیم قاسمی استاذ جامعہ ہذا نے بھی اس بات کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ ہذا کے تمام ذمہ داران مسلسل اس اجلاس کو کامیاب بنانے میں کوشاں ہیں ۔واجد علی عرفانی استاذ حفظ وقرأت نے کہا کہ جامعہ ہذا کی طرف سے رضا کاروں کی ایک جماعت ترتیب دی گئی ہے جو اپنی شناخت کے ساتھ اس اجلاس میں اپنی خدمات انجام دیں گے ۔ مفتی محمد جلاء العظیم استاذ جامعہ ہذا نے بھی کام کی نوعیت کا مکمل جائزہ لیتے ہوئے اطمنان کا اظہار کیا ہے ۔
واضح رہے کہ جامعہ عربیہ دارالعلوم محمدیہ البا کالونی پھلواری شریف پٹنہ ایک خالص دینی ادارہ ہے ،جہاں مقامی وبیرونی طلباء اپنی علمی پیاس بجھا رہے ہیں حفظ وناظرہ کے ساتھ ساتھ ابتدائی فارسی وعربی زبان وادب کی تعلیم و تربیت کا بہترین نظم ونسق ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں