src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> اہلیان شہر بچوں کو باجا اور سیٹی جیسے فضول کھلونے نہ دلائیں! - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعہ، 3 مارچ، 2023

اہلیان شہر بچوں کو باجا اور سیٹی جیسے فضول کھلونے نہ دلائیں!





اہلیان شہر بچوں کو باجا اور سیٹی جیسے فضول کھلونے نہ دلائیں!




ائمہ مساجد اور مقررین خطاب جمعہ کے ذریعے عام مسلمانوں کو متوجہ کریں!





      شب برأت کی آمد آمد ہے ، اس مبارک موقع پر شہر مالیگاؤں میں جہاں عبادات کا اہتمام کیا جاتا ہے وہیں نوجوانوں اور بچوں کی جانب سے کچھ ایسی نامناسب بلکہ بیہودہ حرکتیں بھی ہوتی ہیں جو انتہائی تکلیف دہ ہیں اور شہر کا بڑا طبقہ ان حرکتوں سے پریشان رہا کرتا ہے ۔ مثلاً


نوجوانوں کا عجیب وغریب سائلنسر والی بائیک تیز رفتاری کے ساتھ چلانا اور ہارن بجانا جس کی وجہ سے راہ گیروں اور اہلیان محلہ کو پریشانی ہوتی ہے وہیں ناگہانی حادثات بھی پیش آتے ہیں اور جانی و مالی نقصان ہوتا ہے ۔
     اسی طرح شب برأت اور یوم عاشورہ کے موقع پر شہر میں طرح طرح کے کھلونے فروخت ہوتے ہیں ، خصوصاً باجا اور سیٹی وغیرہ ۔


    سرپرست حضرات بچوں کو یہ کھلونے خرید کر دیتے ہیں یا بچے خود بھی خرید لیتے ہیں اور پھر رات دن ان کھلونوں کے ذریعے پورے محلے میں شور شرابہ جاری رہتا ہے جس کی وجہ سے مساجد میں عبادت کرنے والوں کی عبادت میں خلل ہوتا ہے اور اہلیان محلہ کا سکون بھی ختم ہوجاتا ہے ۔



    ان تمام باتوں کے پیش نظر اہلیان شہر سے گزارش ہے کہ اپنے نوجوان بچوں کو اچھے انداز میں نصیحت کریں اور معصوم بچوں کو سیٹی اور باجا جیسے فضول قسم کے کھلونے خرید کر نہ دیں۔



    ائمہ مساجد اور مقررین سے بھی گزارش ہے کہ کل نماز جمعہ سے قبل اپنے خطاب میں عام مسلمانوں کو ان باتوں کی جانب متوجہ کریں ۔ مقررین کی تنظیم گلشن خطابت کی جانب سے کل شہر کی پچاسوں مساجد میں شب برأت کے فضائل و مسائل اور موجودہ خرافات کے نقصانات کے موضوع پر خطاب ہوگا اور مذکورہ خرابیوں پر روشنی ڈالی جائے گی ان شاءاللہ !



گزارش کنندہ
مفتی محمد عامر یاسین ملی مالیگاؤں

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages