جنتادل سیکولر کی طویل جدوجہد کے بعد آنگن واڑی سیویکا کی تنخواہ میں 1500 کا اضافہ
مطالبہ منظور ہونے پر شان ہند نے کیا ہڑتال کے خاتمے کا اعلان
گذشتہ کئی برسوں سے آنگن واڑی سیویکا و مددنیس کو حق دلوانے کیلئے مہاراشٹر کُرتی سمیتی دہلی، ممبئی، ناگپور میں احتجاج کررہی تھی. جس میں *▪️مان دھن ▪️پینشن ▪️نیا موبائیل ▪️گریجویٹی ▪️پوشن ٹریکر ایپ کو مراٹھی زبان میں کرنا* جیسے اہم مطالبات شامل تھے. گذشتہ کئی بار ریاستی سرکار آنگن واڑی خادماؤں کے مسائل کو حل کرنے کا وعدہ کرکے وعدہ خلافی کرتی رہی. جس کے بعد کُرتی سمیتی کے ذمہ داران نے سخت فیصلہ لیتے ہوئے 20 فروری سے ریاست گیر ہڑتال کا اعلان کیا. اس ہڑتال میں مالیگاؤں سے بھی آنگن واڑی خادماؤں نے مکمل تعاون کیا. اور ہڑتال 100 فیصد کامیاب رہی. ہڑتال کے بعد بھی جب سرکار خواب و خرگوش کی نیند سے بیدار نہیں ہوئی تو ذمہ داران نے 28 فروری بروز منگل سے آزاد میدان میں بے مدت دھرنا دینے کا اعلان کیا. دھرنے کا پہلا ہی دن تھا کہ سرکار کو آنگن واڑی خادماؤں کی تحریک کے آگے جُھکنا پڑا اور سیویکا کی مان دھن میں 1500 روپیہ، مددنیس کی مان دھن میں 1150 روپیہ کا اضافے کو منظوری دی گئی. اسی کے ساتھ مہاراشٹر اسمبلی کے جاری بجٹ اجلاس میں نئے موبائیل اور پینشن کو منظور کرنے کا وعدہ کیا گیا.
آنگن واڑی کرمچاری سبھا کی ریاستی صدر ایڈوکیٹ نیشا تائی شیروڈکر، جنرل سیکریٹری کمل تائی پاروڈکر صاحبہ کے اعلان پر مالیگاؤں شہر آنگن کرمچاری سبھا کی صدر شان ہند نہال احمد صاحبہ نے مالیگاؤں سیویکا و مددنیس کا مورچہ کئی بار ممبئی بھیجا. مسلسل نشا تائی اور کمل تائی کے رابطے میں رہیں. 20 فروری سے ہوئی ہڑتال میں بھی مکمل تعاون کرتی رہیں. 28 فروری آزاد میدان کے دھرنے میں 150 خواتین کا مورچہ سلیم گڑبڑ کی قیادت، مسلم ڈھانڈے پہلوان، عبدالرحمٰن انصاری اور خان نسرین کی نگرانی میں شانِ ہند نے ایک مومورچہ روانہ کیا. آندولن کی کامیابی پر، مان دھن کے اضافے پر شان ہند نہال احمد صاحبہ نے آنگن واڑی کرمچاری سبھا کی جانب سے تمام سیویکا و مددنیس کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے یقین دلائی کہ مستقبل میں بھی ہم آپ کی خدمت کرتے رہیں گے. موصوفہ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ساتھی نہال احمد صاحب کہا کرتے تھے کہ عوامی تحریک، دھرنا آندولن کبھی ناکام نہیں ہوتا سرکار کو عوامی تحریک کے آگے جُھکنا ہی پڑتا ہے. ساتھی نہال احمد صاحب کی برسی کے موقع پر 28 فروری کو عوامی تحریک کے آگے سرکار کو جُھکنا پڑا اور آنگن واڑی خادماؤں کے مطالبات کو منظور کرنا پڑا.
عبدالرحمٰن انصاری
سیکریٹری
آنگن واڑی کرمچاری سبھا، مالیگاؤں
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں