بیرسٹر اسد الدین اویسی صاحب بیسٹ پارلیمنٹرن ایوارڈ سے سرفراز
مجلس اتحاد المسلمین کے قومی صدر و رکن پارلیمنٹ جناب اسد الدین اویسی صاحب کو لوک مت کی جانب 2022 کے بیسٹ رکن پارلیمان ایوارڈ سے نوازا ۔ دہلی میں منعقد پرشکوہ تقریب میں یہ ایوارڈ ملک کے سابق صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کے ہاتھوں دیا گیا جس طرح سے ملک میں فرقہ واریت کو ہوا دی جارہی ہے پے در پے اقلیتوں پر ظالم و زیادتی ہورہی ہے نام نہاد سیکولر پارٹیاں و لیڈر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں وہیں ان اقلیتوں و مظلوموں کی آواز بن کر پارلیمنٹ ہاوس میں اسد الدین اویسی صاحب بے لاگ و بے خوف و نڈر نمائندگی کررہے ہیں ۔ ملکی سطح ہو یا بین الاقوامی حکومت کی غلط پالیسیوں پر ناقد بن کر تنقید ہمیشہ کررہے ہیں ۔ فرقہ پرستوں کی جانب سے متعدد بار انکی رہائش پر حملے باوجود انکے حوصلے پست نہیں ہوئے بلکہ پہلے سے زیادہ مضبوطی کیساتھ اقلیتوں اور مظلوموں کے حق میں پارلیمنٹ میں آواز اُٹھا رہے ہیں ۔ بیسٹ پارلیمنٹرن کا ایوارڈ انکی کارکردگی کا خماز ہے ہم مجلسِ اتحاد المسلمین کے قومی صدر و رکن پارلیمنٹ جناب اسد الدین اویسی صاحب کو قلب کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں