واضح رہے کہ گہوارۂ علم و ادب کے نام سے مشہور شہر مالیگاؤں سے وفا ناہید کو بیسٹ جرنلسٹ کے ایوارڈ کے لئے نامزد کیا گیا. محترمہ ننھی پری کی شاعرہ اور مہاراشٹر نامہ 24 کی ایڈیٹر ہے. بروز اتوار مورخہ 12 مارچ 2023 کو یہ ایوارڈ ہوٹل رت راج , دھولیہ میں منعقد ایک پروگرام میں تفویض کیا جائے گا. شہر مالیگاؤں کے لئے یہ نہایت فخر کا مقام ہے کہ ایک خاتون اپنے گھریلو امور کی انجام دہی کے بعد اپنے نیوز پورٹل پر بحسن و بخوبی اردو کی آبیاری میں مصروف عمل ہے. محترمہ کو اس سے قبل مہاراشٹر لوک کلیاں کاری سیوا سنتھا کی جانب سے "مہاراشٹر گورو شالی لیکھنی سماں" سے سرفراز کیا جاچکا ہے. وفا ناہید نے اپنے قلمی سفر کا آغاز زمانۂ طفلی میں ہی اردو ٹائمز سے کیا تھا. اس کے بعد ممبئی اردو نیوز, روزنامہ ہندوستان, ممبئی رابطہ اور ممبئی پریس تک اپنی کامیاب صحافتی ذمہ داری نبھائی ہیں. 2019 میں وفا ناہید کا اولین مجموعہ کلام 'ننھی پری ' منظر عام پر آچکا ہے. ایک طویل کامیاب ادبی سفر کے بعد پڑوسی شہر دھولیہ کی لوک سیوا بہودیسی چیریٹیبل ٹرسٹ کی جانب سے 2023 کے لئے وفا ناہید کی ادبی خدمات کے اعتراف میں 'بیسٹ جرنلسٹ' کے ایوارڈ کے لئے نامزد کیا گیا.
مہاراشٹر نامہ 24 کی ایڈیٹر وفا ناہید 'بیست جرنلسٹ' ایوارڈ کے لئے نامزد
مالیگاؤں : دھولیہ شہر میں لوک سیوا بہودیسی چیریٹیبل ٹرسٹ کی جانب سے 2023 میں مرحوم حاجی عبدالحق عبدالحلیم کی یاد میں ایک ایوارڈ پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے جات سے منسلک افراد کی خدمات کے اعتراف میں درخواستیں طلب کی گئیں.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں