سوشل ورکر جمال ناصر کے الٹی میٹم کا اثر :
بڑا قبرستان والی روڈ پربھاگ انجینئر کی موجودگی میں رات کے وقت آدھا ادھورا پیچ ورک آخر کیوں؟؟
گذشتہ دنوں سوشل ورکر جمال ناصر و ادارہ ستارہ ہند سوشل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے ذمہ داران نے سٹی انجینئر کیلاش بچھاؤ و دیگر آفیسران سے ملاقات کرکے مطالبہ کیا تھا کہ دو دنوں میں بڑا قبرستان مولانا اسحاق رحمتہ اللہ علیہ کی درگاہ سے لیکر منشی بابا کی درگاہ تک روڈ کی خشتہ حالی کو فوراً درست کروایا جائے لیکن بڑا قبرستان روڈ پر پیچورک کے نام پر انتہائی خراب کوالٹی کا کام کارپوریشن انتظامیہ کی جانب سے رات کے وقت کیا گیا ہے.
شب برات جیسے مقدس تہوار کہ موقع پر کارپوریشن انتظامیہ کی جانب سے قبرستان کے پاس والی روڈ کی تعمیر کے نام پر آدھا ادھورا پیچ ورک کیا گیا ہے
کئی ماہ سے اس روڈ کی خشتہ حالی کے شکایت کئی بار کارپوریشن آفیسران کو کی گئی تھی گذشتہ سال شب برات سے ٹھیک ایک دن پہلے بھی راتوں رات دس لاکھ روپئے کے فنڈ سے قبرستان والی روڈ کی خراب تعمیر کرنے والے ٹھیکیدار کو بلیک لسٹ کروا کر اگر اس ٹھیکیدار سے حرجانہ وصول کر کے دوبارہ اس روڈ کی تعمیر صحیح طور پر کی جاتی تو آج بڑا قبرستان والی روڈ پر آدھا ادھورا پیچ ورک نہیں کرنا پڑھتا لیکن ایسا لگتا ہے جیسے کارپوریشن آفیسران اور ٹھیکیدار مل کر عوام کو بے وقوف بنانے کا کام کررہے.. ان شاء اللہ بروز پیر کو کارپوریشن آفیسران سے ملاقات کرکے بڑا قبرستان والی روڈ کے آدھے ادھورے پیچورک کو صحیح طریقہ سے پوری روڈ کا پیچورک ہو مطالبہ کیا جائے گا.
سوشل ورکر جمال ناصر
فیضان رجو صدر ادارہ ستارہ ہند سوشل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی و ذمہ داران
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں