مدرسہ تعلیم القرآن مرکز مسجد سٹانہ کا جلسہ تکمیل ناظرہ قرآن کریم کامیابی سے ہم کنار۔
ازقلم عقیل احمد انصاری۔
الحمدللہ مورخہ 7 مارچ بروز منگل بعد نماز عشاء متصلا ادارہ پیام امن ایجوکیشنل اینڈ سوشل ویلفیئر سوسائٹی مالیگاؤں کے زیر اہتمام مرکز مسجد سٹانہ میں جاری مدرسہ تعلیم القرآن کا سالانہ جلسہ عام منعقد کیا گیا۔
جلسے کا آغاز مدرسہ ھذا کے ایک طالب علم۔ذاکر حسین کی قرأت قرآن مجید سے ہوا۔ جبکہ نعت پاک کا نذرانہ مدرسے کے دوسرے طالب علم ریحان یونس نے پیش کیا۔ جلسے کی صدارت شہر سٹانہ کی مشہور شخصیت محترم شیخ غالب صاحب نے فرمائی۔
بعد ازاں مدرسہ کے طلباء نے مختصر اور دلچسپ پروگرام کیا جسے اہلیان شہر سٹانہ نے بہت ہی پسند کیا۔
بعد ازاں جلسے کے مقرر خصوصی شہر مالیگاؤں کے معروف نوجوان عالم دین معہد ملت کے استاد محترم حضرت مولانا مفتی محمد شارق صاحب انوری دامت برکاتہم نے اپنے فکر انگیز خطاب میں فرمایا کہ جو سرپرست حضرات اپنے بچوں کو اسکول کی تعلیم کے حوالے کرکے مطمئن ہوجاتے ہیں ان کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کی عافیت سے موت کی دعا کریں اسی طرح شب برأت سے متعلق بھی حضرت مفتی صاحب نے جامع رہنمائی فرمائی۔ فجزاہ اللہ عنا خیرا الجزاء۔
اس کے بعد طلبہ عزیز کو انعامات سے نوازا گیا۔ جلسے کی نظامت ادارہ پیام امن کے جوائنٹ سیکریٹری مدرسہ تعلیم القرآن کے ناظم اعلیٰ مولانا ابراہیم ملی صاحب نے فرمائی۔
مفتی شارق صاحب کی دعا اور ناظم جلسہ کے شکریہ پر جلسے کا اختتام ہوا۔
جاری کردہ۔ صدر واراکین ادارہ پیام امن ایجوکیشنل اینڈ سوشل ویلفیئر سوسائٹی مالیگاؤں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں