رمضان المبارک سے قبل حجامہ کا سنہری موقع
الامین یونانی میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل میں فری حجامہ کیمپ (کپنگ تھیراپی) کا انعقاد
شہر عزیز مالیگاؤں کی معروف خاتون ایجوکیشن سوسائٹی جو گذشتہ 25 سالوں سے تعلیمی شعبے میں اپنی گراں قدر خدمات انجام دے رہی ہے جس کے ماتحت کئی اسکول اور کالجز اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہیں..
الحمداللہ!! ان ہی میں سے ایک الامین یونانی میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل (بی یو ایم ایس) جہاں وقفے وقفے سے مختلف طرز کے میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا جاتا ہے جن کے ذریعے سے مفت میں شہریان کو طبی خدمات فراہم کی جاتی ہے.. الامین یونانی میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل میں گذشتہ سال بھر سے جاری حجامہ کیمپ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے.. ہر ماہ اسلامی تواریخ پر منعقد ہونے والے اس کیمپ کے ذریعے اب تک سینکڑوں شہریان مستفیض ہوچکے ہیں اور مزید یہ سلسلہ جاری ہے ۔
فوائد حجامہ: جلد کے امراض، سردرد،جوڑوں کے امراض، فالج (لقوہ)، دمہ اور پھیپھڑوں کے امراض ،معدے و ہضم کے امراض ، درد شقیقہ اور دانتوں کے امراض ، آنکھوں کے امراض ،رحم کی بیماریاں ،ماہواری کی تکالیف، بلڈ پریشر، خون کی صفائی ،جیسے امراض کیلئے اکسیر اور فائدہ مند ہے ۔
اس ماہ کی مسنون تاریخ 21 شعبان المعظم 1444ھ بروز منگل، 14 مارچ 2022 ، یہ کیمپ منعقد کیا جارہا ہے.. عوام الناس اس سہولت سے ضرور فائدہ اٹھائیں..
وقت : صبح 10 بجے سے دوپهر 2 بجے تک
خواتین كیلئے لیڈیز ڈاكٹرس كا خصوصی نظم هے
مزید تفصیلات کیلئے رابطہ کریں:
امجد سر 7620239132
پتہ : عبدالمطلب کیمپس ، دھولیہ روڈ ، سائنے خرد ، ہوٹل سہیوگ کے پیچھے ، مالیگاؤں
▪️▪️▪️▪️
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں