src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> مدرسہ تعلیم القرآن نامپور کا سالانہ جلسہ عام کامیابی سے ہم کنار - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 11 مارچ، 2023

مدرسہ تعلیم القرآن نامپور کا سالانہ جلسہ عام کامیابی سے ہم کنار



 مدرسہ تعلیم القرآن نامپور کا سالانہ جلسہ عام کامیابی سے ہم کنار 




      از قلم عقیل احمد انصاری۔ 


        الحمدللہ مورخہ 10۔ مارچ بروز جمعہ بعد نماز عشاء متصلا مسجد انوار مدینہ نامپور میں ادارہ پیام امن ایجوکیشنل اینڈ سوشل ویلفیئر سوسائٹی مالیگاؤں کے زیر اہتمام چلنے والے مدرسہ تعلیم القرآن کا سالانہ جلسہ عام منعقد ہوا۔ جس کی صدارت جمیعت علماء ضلع ناسک کے نائب صدر ادارہ پیام امن کے متحرک وفعال رکن حضرت مولانا محمد حسن صاحب ملی دامت برکاتہم العالیہ نے فرمائی۔ جبکہ نظامت کے فرائض مدرسہ تعلیم القرآن نامپور استاد محترم حافظ ابراہیم صاحب نے انجام دئے۔ 


      جلسے کا آغاز مدرسہ ہٰذا کے ایک طالب علم کی قرأت قرآن مجید سے ہوا۔ بعد ازاں ایک طالبہ نے حمد باری تعالیٰ پیش کیا بعد ازاں ادارہ پیام امن کے متحرک وفعال رکن مولانا ابراہیم ملی صاحب نے نعت پاک کا نذرانہ پیش کیا۔ مدرسے کی سالانہ کارکردگی پیش کرنے کے لئے چند طلبہ وطالبات کا انتہائی مختصر اور جامع پروگرام پیش کیا گیا جسے حاضرین نامپور نے بہت ہی پسند کیا۔ 



       بعد ازاں ادارہ پیام امن کے صدر محترم مدرسہ تعلیم البنات کے شیخ الحدیث حضرت مولانا قمر الزماں صاحب الہ آبادی کے خلیفہ ومجاز شہر عزیز کے مشہور ومعروف عالم دین حضرت مولانا افتخار سالک صاحب قاسمی دامت برکاتہم العالیہ نے پرمغز خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فتنہ ارتداد سے اپنی نسلوں کو بچانے کے لئے اپنے بچوں کو مکتب کی تعلیم دینا وقت کا اہم ترین تقاضا ہے۔ آج ہم اپنے بچوں کو دین ایمان سکھائیں گے کل یہی بچے ہمارے لئے دعائے مغفرت اور ایصال ثواب کا اہتمام کریں گے انشاءاللہ۔ 


      اخیر میں طلبہ وطالبات کی حوصلہ افزائی کیلئے امتحانات میں اول دوم سوم نمبرات سے کامیاب ہونے والے اسی طرح پروگرام میں حصہ لینے والے اور تکمیل ناظرہ قرآن مجید کرنے والے طلبہ وطالبات کو گرانقدر انعامات سے نوازا گیا۔ 


     اخیر میں حضرت صدر محترم کی دعا اور عقیل احمد انصاری کے شکریہ پر جلسے کا اختتام ہوا۔ 


      اس پروگرام میں اہلیان شہر نامپور کے ساتھ ساتھ شہر مالیگاؤں سے بھی کافی تعداد میں لوگوں نے شرکت فرمائی جن کے ہم بہت ہی ممنون و مشکور ہیں۔ 



      جاری کردہ۔ ادارہ پیام امن ایجوکیشنل اینڈ سوشل ویلفیئر سوسائٹی مالیگاؤں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages