آل انڈیا مومن کانفرنس و آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے قومی صدر ایڈوکیٹ فیروز احمد انصاری صاحب کا دھولیہ اور مالیگاؤں میں شاندار استقبال
مؤرخہ 4/ مارچ سنہ2023ء بروز سنیچر آل انڈیا مومن کانفرنس شہادہ ضلع نندوربار کی دعوت پر مومن کانفرنس اور مسلم مجلس مشاورت کے قومی صدر ایڈوکیٹ فیروز احمد انصاری صاحب اپنے رفیق سفر مومن کانفرنس کے قومی ٹریزرر جناب مجیب عبدالخالق انصاری صاحب کے ساتھ تشریف لائے اس دورہ میں دھولیہ (اجئے فلائے ویو ہوٹل) پر مالیگاؤں سے مومن کانفرنس کے قومی سیکرٹری عالیجناب پروفیسر حافظ عبدالحفیظ انصاری صاحب کے ساتھ ناسک شہر کے مومن کانفرنس کے صدر ڈاکٹر اخلاق احمد انصاری صاحب، مومن کانفرنس مالیگاؤں کے نائب صدور اخلاق احمد فضل الرحمان صاحب، مولانا سفیان جمالی صاحب، عبدالحفیظ لینسیہ صاحب، فاروق فردوسی صاحب، کل جماعتی تنظیم اور راشٹریہ مسلم مورچہ کے جاوید انور صاحب، اکبر سیٹھ اشرفی صاحب، آواز میڈیا کے اخلاق احمد انصاری صاحب، سمیر انڈین صاحب نے شہر دھولیہ میں واقع (ہوٹل اجئے فلائے ویو) پر قومی صدر ایڈوکیٹ فیروز احمد انصاری صاحب اور قومی ٹریزرر جناب مجیب عبدالخالق انصاری صاحب، مومن کانفرنس شہر ممبئی کے صدر عمر لکڑا والا صاحب، سرفراز آرزو صاحب (ایڈیٹر روزنامہ ہندوستان) اور مہاراشٹر کے ٹریزرر مشیر انصاری صاحب کا مومن کانفرنس (مالیگاؤں) ، کل جماعتی تنظیم (مالیگاؤں)، راشٹریہ مسلم مورچہ (مالیگاؤں) اور مالیگاؤں کانگریس او بی سی سیل کی جانب سے والہانہ و شایان شان استقبال شال اور پھولوں کے ہار سے کیا گیا۔
پھر یہ کارواں شہادہ کی طرف روانہ ہوا۔ ضلع دھولیہ مومن کانفرنس کے صدر شکیل احمد شاہین صاحب اور سلیمان سردار صاحب و دیگر رفقاء کار بھی آل انڈیا مومن کانفرنس کے کارواں میں شامل ہوگئے۔ شہادہ پہنچنے پر شہادہ کی مشہور و معروف ہردلعزیز شخصیت جناب نہال احمد عبدالواحد انصاری صاحب خانوادہ اور شہادہ کے سرکردہ افراد نے آل انڈیا مومن کانفرنس کے قافلے کا پرتپاک و والہانہ استقبال کیا۔ اور پرتکلف ضیافت کے بعد نشاط ہائی اسکول شہادہ کے وسیع و عریض گراؤنڈ میں آل انڈیا مومن کانفرنس شہادہ (ضلع نندوربار) کا شاندار اجلاس حاجی نہال احمد انصاری صاحب کی صدارت میں منعقد ہوا۔
مقررین میں جناب سرفراز آرزو صاحب (ایڈیٹر روزنامہ ہندوستان ممبئی)، اشفاق عمر صاحب، عمر لکڑا ولا صاحب (صدر مومن کانفرنس، ممبئی)، مشیر انصاری صاحب، پروفیسر حافظ عبدالحفیظ انصاری صاحب (قومی سیکریٹری آل انڈیا مومن کانفرنس)، شکیل احمد شاہین صاحب (صدر مومن کانفرنس ضلع دھولیہ)، اور قومی صدر ایڈوکیٹ فیروز احمد انصاری صاحب نے آل انڈیا مومن کانفرنس کی تاریخ، عزائم، اور مستقبل کے لائحۂ عمل کو شہادہ کی عوام کے سامنے تفصیل سے بیان کیا۔ اور اسی اجلاس میں حاجی نہال احمد انصاری صاحب کو ضلع نندوربار کے صدر کا عہدہ تفویض کیا گیا اور اجلاس میں اعلان کیا گیا۔ اجلاس کی نظامت ماسٹر محمد اسلم صاحب نے بحسن خوبی انجام دی۔ پروگرام کے اختتام کے بعد پرتکلف عشائیہ کے اہتمام کے بعد یہ قافلہ ممبئی کی طرف روانہ ہوا۔ راستے میں رات ڈھائی بجے مالیگاؤں ہوٹل سہیوگ پر مومن کانفرنس کے قومی صدر ایڈوکیٹ فیروز احمد انصاری صاحب، قومی ٹریزرر مجیب عبدالخالق انصاری صاحب، سرفراز آرزو صاحب، عمر لکڑا والا صاحب، مشیر انصاری، اشفاق عمر، کا آل انڈیا جمیعت القریش کے ضلع ناسک کے صدر محمد یوسف قریشی صاحب، راشٹریہ مسلم مورچہ (مالیگاؤں) اور کل جماعتی تنظیم (مالیگاؤں) کے جاوید انور صاحب اور اکبر سیٹھ اشرفی صاحب، کانگریس او بی سی سیل کے عبدالحفیظ لینسیہ صاحب، مومن کانفرنس ضلع ناسک کے صدر ڈاکٹر اخلاق احمد انصاری صاحب، قومی سیکریٹری پروفیسر حافظ عبدالحفیظ انصاری صاحب نے والہانہ اور پرتپاک استقبال کیا۔ اور چائے ناشتہ کے بعد یہ قافلہ رات تین بجے ممبئی کے لیے روانہ ہوا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں