رضوان بیٹری والا ایک مخلص سماجی خدمت گار: شانِ ہند
میکس اسٹیپس فاؤنڈیشن کا گنگا جمنی افتتاح، ممتاز شخصیات کی شرکت!!
عوامی خدمت کا این جی او ایک مضبوط ذریعہ ہے. اس کی توسیع سے غریبوں اور ضرورت مندوں کی بر وقت امداد کرنے میں سہولت ہوتی ہے. میری کوشش ہوگی کہ سرکاری اسکیمات کے ذریعے میکس اسٹیپس فاؤنڈیشن کا ہر ممکن تعاون کیا جائے. مالیگاؤں کی ایڈیشنل کلکٹر محترمہ مایا پٹولے گذشتہ روز دوپہر میکس اسٹیپس فاؤنڈیشن کے دفتر کا دورہ کیا. نیز رضوان بھائی بیٹری والا اور دیگر ذمہ داران کو نیک خواہشات پیش کی. واضح رہے کہ گذشتہ روز شہر کے اولین این جی او کی افتتاحی تقریب سہ پہر پانچ بجے کے قریب انعقاد پذیر ہوئی. ایڈیشنل کلکٹر صاحبہ کو بیرون شہر جانا تھا جس کے سبب موصوفہ قبل از وقت دفتر میں حاضری لگائی اور ذمہ داران سے فاؤنڈیشن کے مقاصد و عزائم کے تعلق سے واقفیت حاصل کی. غور طلب ہیکہ شہر کے سنجیدہ فکر سماجی خدمت گار رضوان بیٹری والا کی سربراہی میں میکس اسٹیپس فاؤنڈیشن کا قیام عمل میں آیا. اس کی باقاعدہ افتتاحی تقریب انعقاد پذیر ہوئی. اس موقع پر شہر کی خاتون عوامی رہنما محترمہ شانِ ہند نہال احمد اور تحصیلدار محترمہ سائلی ساڑونکھے نے مشترکہ طور پر اس کا افتتاح کیا. اس موقع پر عمائدین شہر کی کثیر تعداد موجود رہی. شانِ ہند نے اس موقع پر رضوان بیٹری والا کی عوامی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ رضوان بھائی شہر کے ایک جانے پہچانے سماجی خدمت گار ہیں جو عوام کی چھوٹی سے چھوٹی خدمت میں بھی پیچھے نہیں رہتے انہوں نے ٹریفک جام اور نالہ صفائی کی مثال دیتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا کہ این جی او کے میدان میں بھی رضوان بھائی بہتر خدمات انجام دیں گے ایسی امید کا اظہار کیا. یہ بھی واضح رہے کہ اس افتتاحی تقریب میں برادران وطن کی ممتاز شخصیات نے بھی شرکت کی. تعلقہ کے قدآور سیاسی لیڈر ادوئے ہیرے نے بھی اس موقع پر حاضری لگائی. شہر کے معروف ہارٹ سرجن ڈاکٹر رشی کیش دیسلے، ڈاکٹر سنجئے شاہ، شری نِکِل پوار، شری نِتِن پوپلے، اشوک جی کانکریا ( آر ایس ایس ) شری رام داس بورسے وغیرہ اس میں شامل ہیں. جبکہ شہر کہ سیاستدانوں میں ممتاز محمد مستقیم ڈگنیٹی نے خصوصی شرکت کرتے ہوئے رضوان بھائی کو ایک سنجیدہ خدمت گار سے تعبیر دی. انہوں نے کہا بعض اوقات بعض معاملات میں وہ ہمارے بھی خلاف ہوجاتے ہیں لیکن یہ تمام باتیں عوام کی خدمت کو لے کر ہوتی رہیں لیکن شخصی طور پر وہ ایک انسان دوست ہیں اور یہی خوبی انہیں این جی او کے میدان میں بھی کامیاب کرے گی. ادوئے ہیرے صاحب نے بھی این جی او کے ذمہ داران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا. تقریب کے دیگر شرکاء شکیل فیضی صاحب ، کلیم دلاور صاحب ، فاروق فردوسی ، ڈاکٹر اخلاق انصاری ، ڈاکٹر آفتاب بلال ، رشید فیضی صاحب ، ڈاکٹر آفاق بلال ، یوسف خان قریشی صاحب ، ڈاکٹر مصطفیٰ ہندوستان والا، اکبر سیٹھ اشرفی ، مولانا ایوب قاسمی ، قاری اخلاق ، مولانا سفیان جمالی ، کارپوریٹر سعدیہ لئیق ، قاظی سلیم یولہ ، حافظ عمران ، ڈاکٹر شکیل دھولیہ، ڈاکٹر ریحان ، پروفیسر حفیظ انصاری ( مومن کانفرنس ) کارپوریٹر باقی راشن والا ، اطہر حسین اشرفی ، نعیم دلاور ، جاوید انور ، القمہ آپا ، رئیس سر ، عارف بیگ ، جنید سہارا ، عارف نوری ، نصر فاؤنڈیشن ، ایم ڈی ایف کے ذمہ داران، یونس خان ( صراط مستقیم فاؤنڈیشن ) جمال ناصر اینڈ گروپ ، ریحان کاجل، ایڈوکیٹ ماجد سمیت دیگر ممتاز شخصیات نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی. پروگرام کی صدارت ڈاکٹر سنجئے شاہ صاحب نے کی عمران راشد نے نظامت کے فرائض انجام دیئے تقریب کے بعد بھی دیر رات گئے تک معززین شہر کی آمد کا سلسلہ جاری تھا. پروگرام کے لیے عمران بیٹری والا، ڈاکٹر نوید اور دیگر کارندوں نے شب روز محنت کی اور اسے کامیابی سے ہمکنار کیا.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں