src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> شہادہ کی حیات النساء محمد کامل کو 'بیسٹ ٹیچر ' کے ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 15 مارچ، 2023

شہادہ کی حیات النساء محمد کامل کو 'بیسٹ ٹیچر ' کے ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا

 





 شہادہ کی حیات النساء محمد کامل کو 'بیسٹ ٹیچر' کے ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا




 12 مارچ 2023  کو لوک سیوا بہودیشی چیریٹیبل ٹرسٹ کے صدر عبدالحفیظ انصاری کی جانب سے مرحوم عبدالحق ایوارڈ پروگرام 2023 کا انعقاد  دھولیہ کے  رتو راج ہوٹل میں کیا گیا،  اس باوقار تقریب کا آغاز حافظ عبدالسميع نے تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا  اور پروفیسر خلیل انصـاری اور ان کے ساتھی نے نعت پاک کا نذرانہ پیش کیا اور اس تقریب کی نظامت بھی نیشنل ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کے پروفیسر خلیل انصاری سر صاحب ہی نے سرانجام دی جبکہ تقریب کے صدارت کے منصب پر سابق کارپوریشن اسکول کے ہیڈ ماسٹر حاجی عبدالقیوم سر صاحب فائز رہے اور شہر دھولیہ کے مقبول ایم ایل اے محترم فاروق شاہ صاحب اس پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔ جن میں یوسف پاپا سر، شمس الحسن سر، عمران خان سر، پپو سونی فن اور معاشرے کے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والے افراد کو ٹرافیاں اور اسناد سے نوازا گیا۔ 


تقریباً 40 سماجی خدمت گزار مرد و خواتین کو دھولیہ شہر کے موجودہ آمدار صاحب جناب فاروق شاہ کے ہاتھوں فرداً فرداً بیسٹ جرنلسٹ ایوارڈ و سرٹیفکیٹ اور ٹرافی سے سرفراز کرتے ہوئے سماجی، فلاحی و اصلاحی اور رفائی کاموں کا اعتراف کرتے ہوئے حوصلہ افزائی کی گئی. واضح رہے کہ شہادہ کی محترمہ حیات النساء صاحبہ  کو بھی لوک سیوا بہودیشی چیریٹیبل ٹرسٹ کی جانب سے 'بیسٹ ٹیچر' کا ایوارڈ دیا گیا.  محترمہ کو ان کی تدریسی فرائض کی انجام دہی کے لئے ایک ٹرافی اور سند سے نواز کر ان کی خدمات کی حوصلہ افزائی کی گئی.   



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages