src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> تنظیم اتحادالصوفياء کا قیام - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 19 مارچ، 2023

تنظیم اتحادالصوفياء کا قیام




تنظیم اتحادالصوفياء کا قیام


باہمی مشوروں سے جانشینِ صوفئ ملّت صوفی نورالعین صابری صدر نامزد

 

مورخہ 18 مارچ بروز سنیچر کو شب میں آٹھ بجے بلند اقبال ایمپلائمینٹ سینٹر حکیم نگر میں مرکز روحانیت خانقاہ امدادیہ و آل انڈیا سنیّ جمعیت الاسلام مالیگاؤں کے زیر جملہ سلاسل کے صوفیاء کرام و خدامانِ درگاہ کی ایک عظیم الشان مشورتی مٹینگ صوفی علیم الدین نوازی صاحب کی صدارت منعقد ہوئی. قرآت و نعت رسول مقبول ﷺ حافظ ذاکر فیضی صاحب نے پیش کی.


نقیبِ ملّت جانشینِ صوفئ ملّت صوفی نورالعین صابری صاحب نے مٹینگ کی غرض و غایت بیان کی. صوفی شمش الضحی اسرائیل صاحب نے پانچ امور پڑھ کر سنائے. جن پر شرکائے مٹینگ کو تبادلہ خیال کرنا مشورے دینا طے تھا. پانچ امور میں ایک اموریہ یہ بھی تھا. جملہ تمام ہی سلاسل کے صوفیائے کرام، خانقاہوں کے سجادگان، مسند نشین اور آستانوں کے خدام کا ایک پیلٹ فارم تشکیل دیا جائے. اس پلیٹ فارم سے ایک نام تجویز کرکے اس کا ایک رہبر منتخب کا انتخاب کیا جائے. اور پھر ایک ورکنگ باڈی تشکیل دی جائے. جس کے تحت خانقاہوں اور آستانوں کے سارے کام انجام دیئے جائیں.


تنظیم اتحادالصوفياء کا نام منظور کیا گیا. خطیب ملّت صوفی انیس احمد قادری صاحب نے صدارت کے لیے نقیبِ ملّت جانشینِ صوفئ ملّت صوفی نورالعین صابری صاحب کا نام پیش کیا. شرکائے مٹینگ میں موجود جملہ تمام خانقاہوں کے سجادگان، صوفیاء کرام  اور درگاہوں کے خادمین نے نقیبِ ملّت جانشینِ صوفئ ملّت صوفی نورالعین صابری صاحب کو صدارت کے منصب پر نامزد ہونے پر خوشی و اطمینان کا اظہار کیا اور اپنے ہاتھوں کو بلند کرکے تائید و حمایت دی.



اس کے بعد مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا. مخیر قوم ملّت الحاج محمد یوسف الیاس سیٹھ صاحب نے کہا کہ تنظیم کے ساتھ ہر محاذ پر کھڑا رہنے اور مالی تعاون کا یقین دلایا. صوفی شبیر آذاد صاحب نے صوفیاء کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے بتائ. سینئر صحافی احتشام انصاری صاحب نے صوفئ ملّت صاحب کے مشن کو آگے بڑھانے اور اسے زندہ رکھنے پر صوفیائے کرام کا شکریہ ادا کیا. فاروق فردوسی صاحب نے صوفیائے کرام کا اتحاد حالات کا تقاضا اور وقت کی ضرورت بتایا. صوفی زبیر اشرفی ابن ظہیر اشرفی صاحب نے کہا کہ تنظیم کو مضبوط کرنے اور تنظیم کے شانہ بشانہ چلنے کی ترغیب دی. نقیبِ ملّت صوفی نورالعین صابری صاحب نے اپنی بات رکھتے ہوئے سب کو ساتھ لیکر چلنے اور باہمی مشوروں و اتحاد و اتفاق کے ساتھ کام کرنے کا تیقن دیا.



اس اہم مشورتی مٹینگ میں خانقاہوں سجادہ نشین و گدی نشین، آل مالیگاؤں جملہ تمام ہی سلاسل کے صوفیائے کرام درگاہوں کے خدامین نیز سرکردہ شخصیات شریک رہیں.



اس عظیم الشان مشورتی مٹینگ کو انعقاد اور کامیاب بنانے میں فدائے خواجہ صوفی فخرالدین چشتی ،صوفی عرفان بابا قریشی قادری ،قاری محمد یوسف چشتی، ناظم اعلیٰ صوفی جمیل قادری ٹیلر ،صوفی محمد رمضان چشتی الیاسی، صوفی کلیم احمد صابری ،حافظ عرفان رضا، حافظ محمد رضا، محمد رمضان محمد عباس، جنید قدسی ٹیلر، انصاری ضیاء الرحمن ،شاہد ممبر صاحبان نے بڑی محنت کی.


ایسی تحریری اطلاع تنظیم اتحادالصوفياء مالیگاؤں نے جاری کی.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages