رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل صاحب قاسمی کی اپیل
7 مارچ کو پورے ملک میں شب برات اور برادران وطن کا تہوار ہولی ایک ہی دن ہے ۔ اس وقت ملک میں فرقہ پرست و امن دشمن عناصر ملک کی پُر امن فضاء کو خراب کرنے کا کوئی موقع نہیں جانے دے رہے ہیں ۔ الگ الگ مدعوں کو مذہبی رنگ سے جوڑ کر امن کو بھنگ کرنے کی شازشیں کی جارہی ہیں ۔ مسلمانان شہر سے اپیل ہیکہ شب برات کے اوقات کو مرحومین کے ایصال ثواب، عبادت، ذکر اذکار تلاوت میں لگائیں فضول کی دھینگا مستی، شور غل سے پرہیز کریں، ٹو وہیلر لیکر سیر و تفریح کی غرض سے ہائے وے پر جانے سے پرہیز کریں ۔ تاکہ کوئی ناگہانی حادثہ نہ ہو ۔ ایسا کوئی کام نہ کریں جس سے فرقہ پرستوں کو موقع ملے ہوسکے تو چھٹی کے ایام اپنے اہل خانہ و بال بچوں کے ساتھ گزاریں ۔ سترہ سال قبل 2006 بڑا قبرستان و مشاورت چوک پر عین شب برات پر بم دھماکے ہوئے تھے جن میں معصوم بچے، نوجوان، بزرگ بڑی تعداد میں شہید ہوگئے تھے ۔ ان شہیدوں و مجروہین کو بھی اپنی خصوصی دعاؤں کا حصہ بنائیں ۔ شہر و صنعت و روزگار کے تعلق سے بھی دعاؤں کا اہتمام کریں۔
اللہ تعالٰی ہمارا حامی و ناصر ہو۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں