src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> آل انڈیا مومن کانفرنس کے قومی صدر ایڈوکیٹ فیروز انصاری کی مالیگاؤں آمد! - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 6 مارچ، 2023

آل انڈیا مومن کانفرنس کے قومی صدر ایڈوکیٹ فیروز انصاری کی مالیگاؤں آمد!






آل انڈیا مومن کانفرنس کے قومی صدر ایڈوکیٹ فیروز انصاری کی مالیگاؤں آمد! 

 


 راشٹریہ مسلم مورچہ، سُنّی تعزیہ کمیٹی، جمعیتہ القریش، حفاظت گروپ مالیگاؤں و دِیگر تنظیموں نے استقبال کیا !


ملک کے مسلمانوں اور اقلیتوں کی سو سال سے زائد پُرانی تنظیم آل انڈیا مومن کانفرنس کے موجودہ آل انڈیا صدر سپریم کورٹ کے نامور وکیل ایڈوکیٹ محمد فیروز انصاری صاحب مہاراشٹر کے دو روزہ دورے پر آئے، شہادہ کے پروگرام کے بعد مولانا پروفیسر عبدالحفیظ انصاری صاحب کی گذارش پر بمبئ واپس جاتے ہوئے کچھ دیر کے لئے مالیگاؤں میں اپنے ماننے والوں سے ملاقات کرنے اورچائے پینے کے لئے رکے۔ اس موقع پر سہیوگ ہوٹل پر بڑی تعداد میں موجود لوگوں نے اُن کا استقبال کیا۔  پروفیسر عبدالحفیظ صاحب کے ساتھ مالیگاؤں شہر کے راشٹریہ مسلم مورچہ کے صدر سیٹھ اکبر اشرفی اور اُن کے ساتھیوں نے، سُنّی تعزیہ کمیٹی کے سکریٹری جاوید انور صاحب اور ساتھیوں نے، ناسک ضلع جمعیتہ القریش کے محمد یوسف قریشی اور اُن کے ساتھیوں نے، حفاظت گروپ کے صدر محمد محمد عارف نوری صاحب کے علاوہ آل انڈیا مومن کانفرنس کے ناسک صدر ڈاکٹر اخلاق احمد انصاری صاحب اور اُن کے مقامی ساتھیوں میں شہری نائب صدر کارپوریشن کے ریٹائرڈ اسسٹنٹ کمشنر اخلاق صاحب، ریٹائرڈ سینیٹری آفیسر اشفاق صاحب، کُل جماعتی تنظیم کے نمائندے مولانا سفیان  احمد جمالی صاحب، شعبہ اردو کے صدر اشفاق عُمر صاحب، او بی سی یوتھ ونگ کے حفیظ الرحمن لینسیہ، سمیت دیگر تنظیموں کے اراکین نے کثیر تعداد میں حاضر ہو کر سماجی و ملّی رہنما ایڈوکیٹ فیروز انصاری صاحب کا پھول ہار پہنا کر استقبال کیا۔ اور آل انڈیا مومن کانفرنس کے ساتھ ساتھ آل انڈیا مسلم مجلسِ مشاورت کے قومی صدر چنے جانے پر مبارکباد پیش کی۔ یہاں ایڈوکیٹ فیروز انصاری صاحب کے ساتھ بمبئی کے صدر محمد عُمر لکڑا والا صاحب، روزنامہ ہندوستان  اخبار کے ایڈیٹر سرفراز آرزو صاحب، مشیر انصاری، پرویز صاحب بھی موجود تھے، اُن کا بھی استقبال کیا گیا۔ اتنی رات کو اتنی دور، اتنی بڑی تعداد میں لوگ پہنچے، اس سے متاثر ہوکر فیروز صاحب نے کہا کہ آپ لوگ کا یہی جذبہ قائم رہا، تو ہم ضرور کامیاب ہوں گے۔ اہلیان مالیگاؤں کی جانب سے جاوید انور نے نمائندگی کرتے ہوئے فیروز انصاری صاحب اور اُن کے رفقاء کو مالیگاؤں والوں کے لئے وقت دینے اور ضیافت کا موقع دینے پر شکریہ ادا کیا۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages