src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> وفا ناہید کو 'بیسٹ جرنلسٹ' ایوارڈ کے لئے نامزد کئے جانے پر راشٹریہ مسلم مورچہ نے دی مبارکباد - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 6 مارچ، 2023

وفا ناہید کو 'بیسٹ جرنلسٹ' ایوارڈ کے لئے نامزد کئے جانے پر راشٹریہ مسلم مورچہ نے دی مبارکباد

 

  

وفا ناہید کو 'بیسٹ جرنلسٹ' ایوارڈ کے لئے نامزد کئے جانے پر راشٹریہ مسلم مورچہ نے دی مبارکباد




شہر کی بیک وقت 2 خواتین کو ایوارڈ ملنا ایک نئے انقلاب کا اشارہ ہے : اکبر سیٹھ اشرفی 





مالیگاؤں (پریس ریلیز) مہاراشٹر نامہ 24 کی ایڈیٹر وفا ناہید صاحبہ کو بیسٹ جرنلسٹ ایوارڈ اور الخدمت گروپ کی علقمہ کوثر صاحبہ کو 'سماج رتن' ایوارڈ تفویض کئے جانے پر راشٹریہ مسلم مورچہ ان دونوں خواتین کو دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہے . بے شک ایک خاتون کا صحافت جیسے پیشے سے منسلک ہونا اور اپنی گھریلو ذمے داریوں کے ساتھ اپنے پیشے سے انصاف 
کرنا واقعی قابل تقلید کام ہے. 






شہر مالیگاؤں کی خواتین ہر موڑ پر اپنے شریک سفر کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر اس کی ذمے داریوں میں ہاتھ بٹاتی ہیں. صحافت جیسے پیشے کو آٹے میں نمک کے برابر خواتین ہی اپناتی ہیں. قلم کا سپاہی بننا ہر ایک کے بس کی بات نہیں ہوتی.  یہ عظیۂ خداوندی ہوتا ہے. جس طرح میدان جنگ میں ایک سپاہی تلوار کی مدد سے جہاد کرتا ہے. بالکل اسی طرز پر ایک قلمکار اپنے  قلم سے سماج کی برائیوں کا خاتمہ کرکے جہالت کے اندھیروں سے جہاد کرتا ہے , اور اگر یہ جہاد ایک خاتون کرتی ہے تو تاریخ رقم کرجاتی ہے. آج پڑوسی شہر دھولیہ کی لوک سیوا بہودیسی چیریٹیبل ٹرسٹ نے وفا ناہید صاحبہ کو ایوارڈ کے لئے نامزد کرکے حقدار بہ حقدار رسید ادا کردیا ہے.  بے شک بیک وقت دو خواتین کو ایوارڈ ملنا ایک نئے انقلاب کا اشارہ ہے اور مالیگاؤں شہر کے لئے بہت ہی فخر  کی بات ہے. ہم راشٹریہ مسلم مورچہ کے عہداداران و ذمے داران  وفا ناہید صاحبہ اور علقمہ کوثر صاحبہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں.    




پروفیسر حفیظ انصاری صاحب
 ال انڈیا مومن کانفرنس سیکریٹری ال انڈیا

اکبر سیٹھ اشرفی
صدر راشٹریہ مسلم مورچہ مالیگاؤں

 
ڈاکٹر اخلاق احمد انصاری
آل انڈیا مومن کانفرنس صدر ناسک ضلع 
  نائب صدر راشٹریہ مسلم مورچہ مہاراشٹر


صوفی انیس احمد قادری صاحب
 راشٹریہ مسلم مورچہ
 اتّر مہارشٹر صدر 
خدام اعلی حضرت فاونڈیشن صدر،

عارف نوری صاحب
 حفاظت گروپ صدر 
راشٹریہ مسلم مورچہ مالیگاؤں نائب صدر


حاجی اطہر حسین اشرفی صاحب
 راشٹریہ مسلم مورچہ 
ترجمان اتر مہا راشٹر

سنّی اشرف اکیڈمی

جناب جاوید انور صاحب
 راشٹریہ مسلم مورچہ سیکریٹری,
 اتر مہاراشٹر سنّی تعزیہ کمیٹی
 سیکریٹری مالیگاؤں


حفظ الرحمٰن صاحب 
  ال انڈیا نائب صدر,
 راشٹریہ مسلم مورچہ
 مہاراشٹر صدر  


مولانا عبد الرشید مجددی صاحب
  ترجمان مالیگاؤں


صابر سیلس مین 
راشٹریہ مسلم مورچہ 
مالیگاؤں سیکریٹری


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages